حکومت پنجاب نے 11 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق

اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ شازیہ رحمان کو تبدیل کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ صدف اکبر کو اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ تعینات کردیا گیا ہے۔محمد ریاض کو اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ تعینات کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احسن ممتاز کو تبدیل کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر شرق پور انعم اکرم کو اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی تعینات کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ سعدیہ جمال کو اسسٹنٹ کمشنر شرق پور تعینات کردیا گیا ہے۔شینہ اعظم کو اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ تعینات کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں زوہیب شفیع کو تبدیل کردیا گیا ہے۔فہد نور کو اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں تعینات کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر تونسہ شریف احمد ندیم کو تبدیل کردیا گیا ہے۔محمد جنید خان کو اسسٹنٹ کمشنر تونسہ شریف تعینات کردیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے مزید دو افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں کیپٹن(ر) طاہر ظفر عباسی سپیشل سیکرٹری محکمہ جنگلات وائلڈ لائف اینڈ فشریز کو تبدیل کر کےڈائریکٹر لاہور میوزیم تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ محمد سلیم افضل ڈی جی فشریز کو تبدیل کر کے سپیشل سیکرٹری محکمہ جنگلات وائلڈ لائف اینڈ فشریز تعینات کیا گیا ہے ۔






