پارلیمانی سیکرٹری برائے محکمہ ہاؤسنگ بیرسٹر سلطان باجوہ کی زیرِ صدارت کارکردگی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے تمام ذیلی اداروں کے امور اور جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، صاف پانی اتھارٹی، واسا اور ہارٹیکلچر ایجنسیوں کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ “اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن ہے کہ صوبے میں ہر بے گھر شخص کو اپنی چھت فراہم کی جائے۔بیرسٹر سلطان باجوہ کے مطابق، گزشتہ 10 ماہ میں ایک لاکھ سے زائد خاندانوں کو بلاسود قرضہ جات دیے گئے ہیں۔ تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کا جامع پلان تشکیل دیا گیا ہے جبکہ 19 اضلاع میں ریکارڈ مدت میں واسا ایجنسیاں فعال کی جا چکی ہیں۔پارلیمانی سیکرٹری کے مطابق ڈویلپمنٹ اتھارٹیز اپنے اضلاع میں قوانین کے نفاذ کو یقینی بنائیں۔ کلین اینڈ گرین پنجاب ویژن کے تحت ہارٹیکلچر ایجنسیاں قائم کی جا رہی ہیں تاکہ ماحولیاتی بہتری ممکن بنائی جا سکے۔حکومت سموگ کے تدارک اور عوامی فلاح کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، جبکہ تمام اضلاع میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبے متعارف کروائے جا رہے ہیں۔
Read Next
17 گھنٹے ago
لاہور کے علاقے بھاٹی میں ماں اور بیٹی کا مین ہول میں گرنے کا واقعہ پر ایکشن،ڈائریکٹر ٹیپا شبیر حسین معطل
18 گھنٹے ago
بھاٹی گیٹ،خاتون اور بچی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ،واسا نے ٹیپا کو ذمہ دار قرار دے دیا
18 گھنٹے ago
لاہور بسنت فیسٹیول 2026 کے موقع پر واسا لاہور کا جامع پلان تیار،ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اہم اجلاس
2 دن ago
*بلوچستان کے پروبیشنری اسسٹنٹ کمشنرز کی محکمہ ہاؤسنگ پنجاب آمد*
2 دن ago
*پنجاب میں عوامی تحفظ کے لیے فائر ہائیڈرینٹس کی تنصیب کا بڑا منصوبہ*
Related Articles
ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کی زیر صدارت اہم اجلاس،شہر بھر میں فائر سیفٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ
6 دن ago
ایف ڈی اے کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ کی طرف سے سال 2025 میں غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف 203 کارروائیاں
7 دن ago
وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے اقبال پارک میں فیملیز کیلئے 2 ایکڑ پر محیط پلے لینڈ کا افتتاح کردیا
2 ہفتے ago



