لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے صدر مئیر مردان حمایت اللہ مایار کا بیرونی دورہ سے واپسی کے بعد بلدیاتی نمائندوں کیطرف سے مقامی حکومتوں کے مسائل کے حل و آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت شروع کردی گئی ہیں۔
صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا مئیر مردان کا وطن پہنچتے ہی سٹی لوکل گورنمنٹ مردان کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس میں مختلف ویلیج نیبر ہوڈ کونسلز چئیرمئینوں، سٹی لوکل گورنمنٹ ممبران نے مختلف مسائل، بعض اداروں کیطرف سے بلدیاتی نمائندوں کیساتھ عدم تعاون سمیت متعدد پوائنٹس پر ممبران نے اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر پر مئیر مردان نے مقامی حکومتوں کے مسائل پر تفصیلی بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتوں کا نظام مضبوط مستحکم ہو قانونی آئین کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کو کام کرنے دیا جائے تو صوبائی حکومت پر پچاس سے زیادہ فیصد عوامی مسائل کے حل کا بوجھ کیا جاسکتا ہے۔
مئیر مردان حمایت اللہ مایار نے نومنتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو مبارکباد پیش کرتی ہے اور ایسوسی ایشن امید رکھتی ہے کہ نو منتخب وزیر اعلیٰ اپنے بانی لیڈر بانی پی ٹی آئی کے وژن پر عمل درآمد کرتے ہوئے فوری طور پر خیبرپختونخوا کے مقامی حکومتوں کے نمائندوں کو قانونی آئینی اختیارات فراہمی سمیت مالی سال 022۔2021، 023۔2022، 024۔2023، 025۔2024 سمیت جاری مالی سال کے ترقیاتی فنڈز فوری فراہمی کرکے مقامی حکومتوں کے نظام کے فعالیت میں اہم کردار ادا کرینگے۔ کوارڈنیبٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا انتظارعلی خلیل کا تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے صدر حمایت اللہ مایار، ترجمان عزیز اللہ مروت،ایسوسی ایشن ممبر تحصیل چئیرمین لنڈی کوتل خیبر شاہ خالد خان کے وطن واپس پہنچتے ہی آئندہ لائحمہ عمل کے حوالے سے مشاورت شروع کردی گئی ہے تاہم صدر ایسوسی ایشن مئیر مردان حمایت اللہ مایار کے کیطرف سے گزشتہ روز نومنتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے مطالبہ کیا گیا کہ مقامی حکومتوں کے مسائل پر وزیر اعلیٰ فوری طور پر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کو ملاقات کا وقت دیی تاکہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو مقامی حکومتوں کے مسائل، بلدیاتی نمائندوں کے مشکلات، مفلوج بلدیاتی نظام کیوجہ سے عوامی مسائل میں اضافہ و دیگر مسائل پر تفصیلی طور پر آگاہ کریں کہ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقلی بانی پی ٹی آئی کا وژن تھا مگر پی ٹی آئی کے سابقہ حکومتیں محمود خان کی حکومت، علی آمین گنڈاپور کی حکومت نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کیساتھ جو ظلم کیا جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔کوارڈنیبٹر ایسوسی ایشن انتظار علی خلیل کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کیطرف سے آل پارٹیز کانفرنس کے بعد تاریخی احتجاجی دھرنا دیا جانا تھا جس میں صوبہ خیبرپختونخوا سے ہزاروں کی تعداد میں بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کرنی تھی مگر خیبرپختونخوا میں سابقہ وزیر اعلیٰ کے استعفیٰ کیوجہ سے وہ احتجاج نا ہوسکا مگر نومنتخب وزیر اعلیٰ نے بھی اگر بلدیاتی نمائندوں کے مسائل حل نہیں کیے تو بھرپور احتجاج کیا جائیگا تاہم اگلے دس روز تک ہم وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کیساتھ ملاقات کا انتظار کرینگے۔






