ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پرائس کنٹرول، افغان مہاجرین کی غیر قانونی دکانوں کے خلاف کارروائی اور ممنوعہ پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں تمام متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، مجسٹریٹس اور تحصیلداروں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ تمام افغان مہاجرین کی واپسی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر کنٹرول کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ممنوعہ پلاسٹک تھیلوں کے خلاف مہم کو مزید تیز کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے ہدایت کی کہ تمام افسران روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں تیز کریں اور رپورٹ باقاعدگی سے جمع کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔مزید یہ کہ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ شہر میں قانون کی بالادستی، ماحولیاتی بہتری اور عوامی سہولت کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔
Read Next
جولائی 27, 2026
میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے زیر انتظام دکانوں اور کھوکوں کے کرایوں، بقایاجات اور دیگر متعلقہ مسائل کے حل کے حوالے سے اہم اجلاس
جون 12, 2026
ہائیکورٹ بلوچستان کی ہدایت پر جوائنٹ روڈ کے مسائل کے حل کیلئے اہم اجلاس، سروے اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
مئی 12, 2026
کمشنر کوئٹہ شاہزیب خان کاکڑ کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو کی مجموعی کارکردگی اور ویکسینیشن سے متعلق ڈویژنل ٹاسک فورس اجلاس
اپریل 8, 2026
کوئٹہ ٹرانسپورٹ کرایوں اور مسائل کے حل کیلئے اہم اجلاس
اپریل 8, 2026
کوئٹہ ماسٹر پلان: شہر کی توسیع اور بنیادی مسائل کے حل کے حوالے سے اجلاس
Related Articles
کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب خان کاکڑ کی زیر صدارت عیدالفطر کی پیش نظر شہر میں صفائی ستھرائی اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس
مارچ 18, 2026
کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حل اور رمضان المبارک کے دوران عوام کو سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس
فروری 23, 2026


