26نومبر پاکستانی تاریخ کا ایک سیاہ دن تھا،وزیر بلدیات خیبرپختونخوا مینا خان آفریدی

اپنے ایک بیان میں وزیر بلدیات خیبرپختونخوا مینا خان آفریدی نے کہا ہے کہ اس دن نے ایک ایسی سیاہ تاریخ رقم کی جب ریاست نے اپنے ہی بچوں سے زندگی چھین لی، جب انہیں گولیوں سے مارا گیا۔ جب احتجاج اُن کا جرم بنا اور اختلاف اُن کی زندگی سے بھی زیادہ قیمتی ثابت ہوا۔26نومبر 2024 کی یاد میں 26 نومبر 2025 بروز بدھ کو حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس پشاور کے فٹبال گراؤنڈ میں یومِ سیاہ کی مرکزی تقریب منعقد کی جائے گی۔اس تقریب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ، صوبائی وزراء، اور مرکزی و صوبائی قائدین شرکت کریں گے۔اس موقع پر 26 نومبر کو شہید ہونے والوں کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ شہداء کی فیملیز اور زخمی کارکنان کو بھی اس تقریب میں مدعو کیا جائے گا

جواب دیں

Back to top button