وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پرایل ڈی اے،ٹیپاکا لائحہ عمل تیارکرلیاگیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں اہم شاہراہوں پر پیچ ورک کے بارے میں خصوصی اجلاس منعقدہواجس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے بریفنگ دی۔اجلاس کوبتایاگیاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات کی روشنی میں ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا کی اہم شاہراہوں پر گڑھوں کی مرمت و بحالی کا کام کیا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے ہدایات دیتے ہوۓ کہاکہ ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں سڑکوں کے پیچ ورک فوری مکمل کیے جائیں۔ٹیپا اور ایل ڈی اے ٹیمیں کل سے فیلڈ میں متحرک نظر آئیں۔اجلاس میں ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا کی 89 اہم چھوٹی بڑی شاہراہوں پر پیچ ورک کے کاموں پر بریفنگ دی گئی۔بتایاگیاکہ پہلے مرحلے میں 89 شاہراہوں کے 302 کلومیٹر ایریا کو گڑھوں سے کلیئر کیا جائے گا۔ان شاہراہوں میں گلبرگ، جوہر ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن، مصطفی ٹاؤن، سبزہ زار،ہربنس پورہ، جیل روڈ،ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن، وحدت روڈ،شادمان، گلشن راوی سمیت دیگر شاہراہیں شامل ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایات دیتے ہوۓکہاکہ کسی بھی ایریا میں گڑھا نظر نہیں آنا چاہیے، ٹیمیں سروے کے بعد کوالٹی ورک یقینی بنائیں۔ ٹیپا اور ایل ڈی اے ٹیمیں مل کر روزانہ کی بنیاد پر پیچ ورک کریں۔پیچ ورک کے کاموں کی کوالٹی پرکوئ سمجھوتہ نہ کیاجائے۔سڑکوں پر پیچ ورک اور پاتھ ہولز کے کاموں کی جیو ٹیگنگ یقینی بنائی جائے۔تعمیراتی کاموں اور پیچ ورک کے دوران روڈ سائینج اور حفاظتی ایس او پیز کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں ایل ڈی اے اور ٹیپا کے افسران نے شرکت کی۔
Read Next
1 دن ago
ماں اور بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کا معاملہ،ڈی جی ایل ڈی اےنے داتا دربار منصوبے پر کام کرنے والی پوری ٹیم کو معطل کر دیا،ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی ہدایت
3 دن ago
ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ متحرک،سمن آباد میں 2غیر قانونی تعمیرات مسمار،مختلف سکیموں میں 94املاک سربمہر
6 دن ago
وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کا ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ اچھرہ بازار کا دورہ
1 ہفتہ ago
*ڈی جی ایل ڈی اےکی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس،سکولوں میں ڈراپ لین بنانے کی خصوصی مہم چلانے کی ہدایت*
1 ہفتہ ago
فائر سیفٹی اقدامات کی تعمیل کیلئے نوٹسز جاری،فائر ایگزٹ ڈرلز اور املاک سر بمہر بھی کی جائیں گی،ڈی جی ایل ڈی اے
Related Articles
وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمداورمعاون خصوصی وزیراعلٰی راشدنصراللہ نےدوپارکس کاافتتاح کردیا
2 ہفتے ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی رہائشی بلڈنگ پلان کی آن لائن منظوری کو ای بز پورٹل سے لنک کرنے کی ہدایت*
2 ہفتے ago
*ایل ڈی اے، ٹیپا ایم اینڈ آر کے تمام کام موبائل ایپ کے ذریعے ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور جی آئی ایس بیسڈ میپنگ سے کرے گا,طاہرفاروق*
2 ہفتے ago



