میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی جانب سے شہر کے پلازوں، ہولڈرز اور دکانداران کو واجب الادا لیز واجبات کی عدم ادائیگی پر حتمی نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ متعدد بار یاد دہانی اور مہلت کے باوجود 01 جولائی 2021ء سے بقایاجات کی ادائیگی نہیں کی گئی۔ اس سلسلے میں تمام نادہندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 15 دن کے اندر اندر اپنی تمام واجبات جمع کروائیں، بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی و مالی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ اطلاع آخری انتباہ تصور کی جائے گی، جس کے بعد کسی بھی قسم کی رعایت یا تاخیر قبول نہیں کی جائے گی،تمام قانونی و مالی ذمے داری نادہندگان پر عائد ہوگی،ٹیکسیشن افیسر، میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کہا ہے کہ عوامی مفاد میں ادارہ اپنے واجبات کی وصولی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کارروائی کرے گا
Read Next
1 دن ago
ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن وکمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لاشاری کی زیرِ صدارت ڈویژنل مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس
1 دن ago
کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے،کمشنر ذیشان لاشاری
جولائی 27, 2026
میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے زیر انتظام دکانوں اور کھوکوں کے کرایوں، بقایاجات اور دیگر متعلقہ مسائل کے حل کے حوالے سے اہم اجلاس
جون 12, 2026
ہائیکورٹ بلوچستان کی ہدایت پر جوائنٹ روڈ کے مسائل کے حل کیلئے اہم اجلاس، سروے اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
مئی 12, 2026





