کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں یوم علی کے حوالے سے انتظامات، پرائس مجسٹریٹس کارکردگی، رمضان نگہبان کارڈ کی تقسیم و دیگر اہداف کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں لاہور ڈویژن اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے کمشنر لاہور کو بریفنگ دی۔کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے کہا ہے کہ یوم شہادت علی پر مجالس و جلوسوں کیلیے کٹیگریز کے مطابق انتظامات کو حتمی کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لاہورڈویژن میں رمضان کارڈ تقسیم 92فیصد مکمل ہوچکی ہے، لاہور ڈویژن میں 3لاکھ 39 ہزار83 حقداروں کو رمضان راشن کارڈز تقسیم کیے جارہے ہیں، ابتک 2لاکھ 76ہزار839 مستحقین کی دہلیز پر جاکر رمضان کارڈز وصول کرائے جا چکے ہیں۔کمشنرلاہور نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں 24گھنٹے میں 12ہزار 675انسپیکشنز کی گئی جس میں سے 413اوورچارجنگ پر کاروائیاں عمل میں لائی گئی۔ ناجائز منافع خوری پر 4لاکھ 89ہزار روپے جرمانہ عائد، 23ایف آئی آر درج اور 22 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ لاہورڈویژن میں سرکاری نرخنامے آویزاں نہ ہونے پر کاروائیاں 63 افراد کو جرمانے کیے گئے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ گرانفروشی و ناجائز منافع خوری پر زیرو ٹالرنس ہے، سرکاری نرخناموں کا آویزاں ہونا لازمی ہے، سپاٹ چیکنگ ہورہی ہے زیرو ٹالرنس ہے۔ کمشنرلاہور نے کہا کہ لاہورڈویژن میں 31 رمضان سہولت بازار فعال ہیں، لاہور کے 23 سمیت لاہور ڈویژن میں 51رمضان دسترخوان فعال ہیں، پرائس کنٹرول کیلئے مجسٹریٹس اور پیرا فورس فیلڈ میں متحرک رہے، رمضان بازاروں کے علاوہ اوپن مارکیٹس میں 22 اہم بازاروں کی بھی مکمل پرائس چیکنگ ہورہی ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر حامد محمود ملہی، ڈی سی قصور آصد رضا، ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ، ڈی سی ننکانہ راو تسلیم اختر، اے سی جی وجیہہ ثمرین نے شرکت کی۔
Read Next
1 دن ago
*دوتا چاراگست عرس داتا صاحب تقریبات ہونگی۔لاکھوں عقیدتمند شریک ہونگے۔کمشنر لاہور نعمان یوسف*
1 دن ago
*لاہور،983واں حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش/انتظامات/کمشنر لاہور نعمان یوسف کا دورہ۔*
3 دن ago
کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کا ڈی سی اور ڈی پی او شیخوپورہ کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
4 دن ago
لاہورڈویژن میں 709 افراد کو انخلاء کرکے محفوظ مقام/فلڈ ریلیف کیمپ منتقل کیا گیا،کمشنر نعمان یوسف
4 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کاہائی سکول مریدکے میں قائم ریلیف کیمپ کا دورہ
Related Articles
کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت چہلم حضرت امام حسین اور عرس داتا گنج بخش انتظامات کے حوالے سے ڈویژنل اجلاس
5 دن ago
ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کاچہلم امام حسین علیہ السلام کے روٹ اور داتا دربار کے ایریا کا دورہ
5 دن ago
*کمشنر لاہورنعمان یوسف کا مزنگ، قرطبہ، جیل روڈ، فیصل چوک، ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی، لکشمی کا دورہ*
1 ہفتہ ago



