ہم بروز پیر ہائی کورٹ میں پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 چیلنج کر رہے ہیں، اعجاز شفیع نے تفصیلات میں بتایا ہے تاکہ پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 کو چیلنج کرنے کے لیے نمائندگی دائر،نمائندگی محمد اعجاز شفیع ایم پی اے، شیخ امتیاز محمود ایم پی اے، منیر احمد، میاں شبیر اسماعیل کی جانب سے جمع کروائی جائے گی۔نمائندگی صدر، وزیراعظم، گورنر پنجاب، وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت اعلیٰ حکام کو ارسال کی گئی ہے جس کا متن ہے کہ ایکٹ کی متعدد شقیں آئین پاکستان کے آرٹیکلز 17، 32 اور 140-A سے متصادم ہیں۔
قانونی ماہرین کی جانب سے تیار کردہ تفصیلی اعتراضات حکومت کو بھجوا دئیے گئے ہیں۔اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ غیر جماعتی، ایک ووٹ ملٹی ممبر یونین کونسل ماڈل پر شدید تحفظات ہیں۔غیر جماعتی ماڈل سیاسی جماعتوں کا کردار کمزور کرتا ہے۔متن میں واضع کیا گیا ہے کہ مقامی نمائندوں کی جگہ انتظامی افسران کا کنٹرول، اختیارات کو متاثر کرے گا۔مالیاتی اختیارات مرکزیت کی طرف منتقل کرنا، بلدیاتی خود مختاری کو متاثر کرے گا۔ غیر معینہ مدت تک ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا اختیار غیر آئینی ہے۔یونین کونسل چیئرمین کے براہ راست انتخاب کی بحالی ہو۔






