شبنم نجف زو او پی نشتر زون ایم سی ایل،عدنان رفیق ایم او پلاننگ ڈی جی خان تعینات

محکمہ بلدیات پنجاب نے لوکل گورنمنٹ سروس پلاننگ فنکشنل یونٹ کے دو افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔تقرری کی منتظر شبنم نجف کو زونل آفیسر نشتر زون میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور تعینات کیا گیا ہے وہ گریڈ 18 کی ٹاؤن پلانر ہیں۔کنٹریکٹ پر نئے بھرتی ہونے والے عدنان رفیق کو ایم او پلاننگ میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازی خان لگا دیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button