مظفرآباد میں مسلسل پانچ روز تک جاری رہنے والا بلدیاتی نمائندوں کے مطالبات منظور ہونے پر دھرنا ختم کر دیا گیا۔ مطالبات کے نوٹیفکیشن جاری ہو چکے ہیں۔ حکومت کیساتھ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے اور تمام مطالبات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے بعد پانچ روز تک دھرنا ختم کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
1۔ پہلا نوٹیفکیشن یونین سیکرٹری یونین کونسل کو چیئرمین یونین کونسل کے تابع کرانیکا تھا جو سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے جاری کردیا ہے۔ اب سیکرٹری یونین کونسل محکمہ لوکل گورنمنٹ کے دفاتر کی بجائے متعلقہ یونین کونسل کے دفتر میں بیٹھیں گے۔
2۔ دوسرا مطالبہ سیکشن نو کے تحت تمام ڈیپارٹمنٹس کے ضلعی آفیسران کو ضلع کونسل کا ایک آفیشو ممبر کا نوٹیفکیشن جاری کرنا تھا جو حکومت نے گزشتہ ڈیڑھ سال سے جاری نہیں کیا تھا۔ حکومت نے گزشتہ کل صرف چار ڈیپارٹمنٹس کا بطور ممبر نوٹیفکیشن جاری کیا جو بلدیاتی نمائندوں نے مسترد کردیا تھا۔ آج حکومت نے جاری کردہ نوٹیفکیشن کو منسوخ کرتے ہوئے ڈیمانڈ کے مطابق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اب تمام ضلعی آفیسران اپنی کارکردگی اور فرائض کے حوالے سے ضلع کونسل کو جواب دہ ہونگے اور اجلاس میں بھی شریک ہونگے ۔

تیسرا مطالبہ بجٹ کی مد کا قیام اور اس میں رقم مختص کرنیکا ہے۔ حکومت نے اس بجٹ میں بلدیاتی نمائندوں کیلئے کوئی رقم نہیں رکھی تھی ۔ یہ سب سے اہم اور بنیادی مطالبہ ہے۔ جس پر حکومت نے آج بجٹ مد قائم کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کیلئے باقاعدہ بجٹ مختص کردیا ہے۔ اور اس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
چوتھا مطالبہ ایکٹ 2024 کے مسودے کو قانون ساز اسمبلی سے منظور کروانے کا ہے۔ جس کیلئے بلدیاتی نمائندوں نے حکومت کو 10 اگست تک ٹائم دیا ہے۔ جبکہ مسودہ کی حتمی منظوری کیلئے 10 جولائی کمیٹی کے اجلاس میں فائنل کیا جائیگا
پانچواں مطالبہ اسٹاف کی کمی اور دفاتر کے قیام کا مسئلہ کیلئے تحریک دس جولائی کمیٹی کے اجلاس میں ہوگی۔
ان مطالبات کے حوالے سے فوکل پرسن جاوید شریف ایڈووکیٹ نے دھرنے ختم کرنیکا اعلان کیا اور 10 اگست تک تمام ضلعی اور ڈویژنل ہیڈکوارٹر پر کنونشن منعقد ہونگے۔ 10 اگست تک اگر مسودہ اسمبلی سے منظور نہ ہوا یا عملدرآمد نہ ہوا تو دوبارہ پورے آزادکشمیر سے بلدیاتی نمائندگان کی مشاورت سے اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائیگا۔






