ندیم صفدر ایم او فنانس ساہیوال، روف اشرف ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس گجرات تعینات

محکمہ بلدیات پنجاب نے فنانس فنکشنل یونٹ کے دو افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس ضلع کونسل گجرات ندیم صفدر کو ایم او فنانس ایم سی ساہیوال تعینات کیا گیا ہے۔میونسپل آفیسر فنانس ایم سی گجرات روف اشرف کا تبادلہ ضلع کونسل گجرات میں ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس کے طور پر کیا گیا ہے۔دونوں گریڈ 18 کےلوکل کونسل سروس کے افسران ہیں۔

جواب دیں

Back to top button