محکمہ بلدیات انجینئرنگ فنکشنل یونٹ کے 7 افسران کے تقرر و تبادلے، ایم او انفرا ڈسکہ او ایس ڈی ،نوٹیفیکیشن

محکمہ بلدیات پنجاب نے انجینئرنگ فنکشنل یونٹ کے 7 افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔محمد ریاض میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر میونسپل کارپوریشن گجرات اور محمد شریف ڈسٹرکٹ آفیسر آئی اینڈ ایس ضلع کونسل سیالکوٹ کا باہمی تبادلہ کیا گیا ہے۔محمد عذیر ایم او انفرا میونسپل کمیٹی ڈسکہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔محمد صائم سلیم ڈسٹرکٹ آفیسر آئی اینڈ ایس چکوال کو ایم او انفراسٹرکچر ڈسکہ تعینات کرنے کے احکامات جاری ہوئے ہیں۔رضوان علی سب انجینئر ایم سی ٹوبہ ٹیک سنگھ کو چنیوٹ،بشیر احمد سب انجینئر کو چنیوٹ سے کنڈیاں تعینات اور شکیل احمد سب انجینئر میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ کو لوکل گورنمنٹ بورڈ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

جواب دیں

Back to top button