*ٹیکس ادائیگی میں غیر ضروری تاخیر یا عدم ادائیگی پر بزنس پوائنٹس سیل کردیے جائیں، چیئرمین پی آر اے کی ہدایت*

چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت محکمانہ امور بارے اجلاس ہوا، پنجاب ریونیو اتھارٹی سے رجسٹرڈ ہوئے بغیر صوبائی و وفاقی اداروں سے لائسنس نہ دینے بارے اقدام پر بریفنگ دی گئی، چیئرمین پی آر اے نے موجودہ قوانین میں ترامیم بارے سفارشات کا بھی جائزہ لیا اور لیگل ونگ کو لاء ڈیپارٹمنٹ سمری بھجوانے کی ہدایت کردی، سیکٹر وائز اہداف بارے بریفنگ میں افسران کو 11 نئے سیکٹرز میں ریکوری کیلئے 14 نومبر تک ڈیڈ لائن دی، انہوں نے صوبہ بھر میں پی آر اے سے رجسٹرڈ بزنس اور ٹیکس ریکارڈ کی ریئل مانیٹرنگ بارے ڈیش بورڈ کو اپگریڈ کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں،چیئرمین معظم اقبال سپرا کا کہنا تھا کہ ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسرز کی استعداد کار میں اضافے کیلئے آن لائن ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے، صارفین سے ٹیکس کولیکشن کے باوجود نادہندہ بزنس آپریٹرز کی ریکوری بارے مہم تیز کی جائے گی،ٹیکس ادائیگی میں غیر ضروری تاخیر یا عدم ادائیگی پر بزنس پوائنٹس سیل کردیے جائیں.ٹیکس ادائیگی میں شفافیت کیلئے بزنس آپریٹرز کا ای آئی ایم ایس کے استعمال کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے صارفین سے گزارش کی ہے کہ سروسز فراہمی کے بلوں کی ادائیگی کیلئے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈز کا استعمال کریں۔

جواب دیں

Back to top button