لیکویڈیشن کمیٹی، بورڈ آف ریونیو پنجاب نے ضلع گوجرانولہ کے موضع چک جویا میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا 173 کنال 10 مرلہ زرعی رقبہ واگزار کرا لیا۔یہ کارروائی لیکویڈیشن کمیٹی، بورڈ آف ریونیو، کالونیز ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے کی کارروائی ملک عبدالوحید (ممبر کالونیز لیکویڈیشن کمیٹی کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر اور دیگر ریونیو فیلڈ ٹیم کے ہمراہ موجود تھا۔ ٹیم نے گوجرانولہ شہر کے نواحی علاقے موضع چک جویا میں واقع زرعی زمین کا قبضہ حاصل کیا، جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔

واگزار کرایا گیا یہ رقبہ کالعدم پاسبان کوآپریٹو فنانس کارپوریشن اور صوبہ پنجاب بورڈ آف ریونیو کی ملکیت تھا، جس پر ناجائز قبضہ قائم تھا۔ کارروائی کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔اس حوالے سے لیکوڈیشن کمیٹی کے چیئر پرسن اور ممبر کالونی بورڈ اف ریونیو پنجاب ملک عبدالوحید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیکوڈیشن کمیٹی کی ملکیتی سرکاری زمینوں پر ناجائز قبضے کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رکھا جائے گا اور مستقبل میں بھی ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔






