وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِصدارت محکمہ ماحولیاتی تبدیلی، جنگلات و جنگلی حیات کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ درختوں کی غیر قانونی کٹائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ٹمبر مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے اور ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔وزیرِاعلیٰ نے واضح کیا کہ جنگلات قوم کی امانت ہیں اور ان کی لوٹ مار ناقابلِ برداشت ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ غیر قانونی درختوں کی کٹائی میں ملوث افراد کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں۔وزیرِاعلیٰ نے غیر قانونی شکار اور جنگلی حیات کی تجارت کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر کو فوری گرفتار کر کے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت جنگلی حیات کے تحفظ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق یقینی بنائے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے سخت ترین قانونی اصلاحات کی جائیں گی اور سزاؤں میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ قانون مؤثر اور ناقابلِ فرار بنایا جا سکے۔ وزیرِاعلیٰ نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ قانون میں موجود خامیوں کی نشاندہی کر کے نئی تجاویز پیش کریں۔وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ قانون کی خامیوں کے باعث قومی وسائل کی لوٹ مار ناقابلِ برداشت ہے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ ان قوانین کو اتنا مضبوط بنایا جائے کہ کوئی بھی شخص درختوں یا جنگلی حیات کے وسائل پر ناجائز ہاتھ نہ ڈال سکے۔
Read Next
4 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا کے صوبائی افسران کے ترقی کیلئے دو سلیکشن بورڈ قائم
1 دن ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
1 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
2 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
2 دن ago






