پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت ڈسکہ شہر، سیوریج کے میگا پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ذیشان رفیق

صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت ڈسکہ شہر سیوریج کے میگا پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے، 26 ہزار فٹ طویل آرسی سی ڈرینز کی تعمیر کے منصوبے کو رواں سال کے آخر تک مقررہ ٹائم لائن کے اندر ہر صورت مکمل کیا جائے گا اس سلسلہ تاخیر ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی منصوبوں کے معیار پر بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے میونسپل کمیٹی ڈسکہ میں پنجاب سٹیز پروگرام پر کام کی پراگرس کا جائزہ لینے کے دوران بتائی۔ صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ پی سی پی کے ڈسکہ میں سیوریج کے منصوبے میں نئی آر سی سی ڈرینز کے علاوہ 31 ہزار 507 فٹ پرانی ڈرین کی بحالی، 282 فٹ ڈرین کلوٹ، 4 ہزار 739 فٹ ڈرینز کی ری ماڈلنگ اور 36 ہزار فٹ میونسپل کمیٹی ڈسکہ کی پرانی ڈرینز کی ڈی سلٹنگ بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔ انہوں نے میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے مقامی حکام کو ہدایت کی مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے شہر کو اربن فلڈنگ سے بچانے کیلئے نالوں کی صفائی کو یقینی بنانے کے علاؤہ اڈسپوزل اسٹیشن کو فنکشنل رکھا جائے اور وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق نشیبی علاقوں میں ایمرجینسی رین کیمپس قائم کئے جائیں جہاں پر بارش شروع ہوتے ہی سینی ٹیشن عملہ بمعہ مشینری موجود ہو۔ صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف صوبے کی عوام کو معیاری میونسپل سروسز جس میں صفائی ستھرائی، پینے کا صاف پانی، سیوریج کے نظام کی اپ گریڈیشن ، تجاوزات کے خاتمہ اور بھرپور شجر کاری شامل ہے فراہم کرنے کیلئے ایکشن پلان ترتیب دیا ہے جس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے لوکل گورنمنٹ کے افسران اور ملازمین کو اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور جانفشانی سے انجام دینے ہونگے۔ صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے ڈسکہ سٹی میں جاری دیگر ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا اور اس ضمن میں متعلقہ محکموں کے مقامی حکام کو ہدایات جاری کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ انور علی کانجو ، سی او میونسپل کمیٹی ڈسکہ الفت شہزاد، سی او ضلع کونسل فدا میر، پولٹیکل سیکرٹری سید داؤد بخاری کے علاؤہ محکمہ لوکل گورنمنٹ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور ہائی وے کے مقامی حکام نے شرکت کی ۔

جواب دیں

Back to top button