وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ مواصلات و تعمیرات کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ضم اضلاع میں تحصیل و ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے لیے زمین کی خریداری 1 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے دسمبر سے ضم اضلاع میں تحصیل و ڈسٹرکٹ کمپلیکس کی تعمیر شروع کرنے کی ہدایت بھی کی۔ وزیر اعلیٰ نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعمیرِ نو کے فنڈز کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

وزیر اعلٰی محمد سہیل آفریدی نے تمام ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت کے مطابق درجہ بندی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تکمیل کے قریب منصوبوں کو مکمل فنڈز فراہم کیے جائیں تاکہ ان کا افتتاح ترجیحی بنیادوں پر ممکن بنایا جا سکے۔ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا، محکمے کے افسران منصوبوں کی رفتار تیز کریں اور فیلڈ وزٹس بڑھائیں۔اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ وفاق نے ضم اضلاع کی ترقی کے لیے ہر سال 100 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، 7 سال میں صرف 158 ارب روپے موصول ہوئے۔






