ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا سپورٹس کمپلیکس ویسٹ کینال نزد ای ایم ای کا دورہ،ڈائریکٹرخرم یعقوب کی بریفنگ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس ویسٹ کینال نزد ای ایم ای کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر سپورٹس کمپلیکس خرم یعقوب نے بریفنگ دی۔ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس کینال ویسٹ میں ایک ہزار سے زائد فیملیز و انفرادی ممبر شپ ہو چکی ہیں۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے سپورٹس کمپلیکس میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے سوئمنگ پول، سکواش کورٹ و جم کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ممبران کو بہترین سروسز فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ ای ایم ای سپورٹس کمپلیکس میں پیڈل ٹینس کے دو کورٹ بنائے جائیں گے۔ ویسٹ کینال نزد ای ایم ای، گلبرگ اور سبزہ زار سپورٹس کمپلیکسز کے سوئمنگ پولز کا گرم پانی پر منتقل کیا جائے۔ ایل ڈی اے سپورٹس کیملپکسز میں مرد و خواتین اور بچوں کے لیے بہترین سہولیات موجود ہیں۔ ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکسز میں ممبر شپ کو انتہائی آسان کیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button