حکومت پنجاب نے 12 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،نوٹیفکیشن

حکومت پنجاب نے 12 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق

محمد انصار ایڈیشنل سیکرٹری، پنجاب کوآپریٹو بورڈ فارلیکویڈیشن کو محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن، حکومت پنجاب کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سید اسد رضا ایڈیشنل سیکرٹری، پنجاب کوآپریٹو بورڈ فارلیکویڈیشن کو بھی او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ شگفتہ جبین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) پاکپتن کو فوری طور پر تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) جہلم کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ سمن عباس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) پاکپتن کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) پاکپتن کے عہدے کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔ آصف رؤف خان کی خدمات پنجاب ریونیو اتھارٹی کے سپرد کر دی گئی ہیں۔عبدالحفیظ آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کی خدمات بھی ریونیو اتھارٹی کے سپرد کر دی گئی ہیں۔منصور احمد خان ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو خالی آسامی پر ایڈیشنل کمشنر (کنسولیڈیشن) راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔محمد فاروق کو پنجاب ریونیو اتھارٹی سےڈپٹی سیکرٹری (پلاننگ)، ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ فیاض علی ڈپٹی سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ڈپٹی سیکرٹری، ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔

مبارک علی رضا کو پنجاب فوڈ اتھارٹی سے ڈپٹی سیکرٹری، سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ محمد شفقات ڈپٹی سیکرٹری، محکمہ اوقاف و مذہبی امورکو ڈپٹی سیکرٹری، بورڈ آف ریونیو، پنجاب کے طور پر ایک خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔ حماد یوسف، ڈپٹی ڈائریکٹر (ڈویلپمنٹ) ننکانہ صاحب کو اگلے احکامات تک اپنے فرائض کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) ننکانہ صاحب کے عہدے کا اضافی چارج بھی سونپا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button