وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ شہر کے مختلف پوائنٹس کا دورہ کیا۔ وائس چیئرمین ایل ڈی اے اور ڈی جی ایل ڈی اے نے کینال روڈ ای ایم ای سگنل، ٹھوکر سے موٹروے انٹری پوائنٹ اور رائیونڈ روڈ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین بھی موجود تھے۔چیف انجینئر ایل ڈی اے نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ این ایچ اے، ای ایم ای چوک کے دونوں اطراف یوٹرن اور نہر پر کراسنگ برج بنا رہا ہے۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے اور ڈی جی ایل ڈی اے نے کینال روڈ نزد ای ایم ای، این ایچ اے کی جانب سے نہر پر برجز کی تعمیر کا جائزہ لیا۔این ایچ اے حکام کو یوٹرنز بناتے وقت ٹیپا کی سفارشات شامل کرنے کی ہدایت کی۔ٹریفک کی روانی میں بہتری کے لیے این ایچ اے حکام کو ٹیپا اور ایل ڈی اے کی سفارشات شامل کرنے کی ہدایت کی۔بعدازاں وائس چیئرمین اور ڈی جی ایل ڈی اے نے موٹروے سے ملتان روڈ اور کینال ایگزٹ پوائنٹ کا جائزہ لیا۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے کی شہریوں کی سہولت کے لیے ان پوائنٹس پر سائنیج بہتر کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ایل ڈی اے، ٹیپا اور نیسپاک کے افسران موجود تھے۔






