کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض کی صدارت میں سبی میلہ مویشیاں واسپاں 2026 کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے اجلاس

کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض کی صدارت میں سبی میلہ مویشیاں واسپاں 2026 کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی، اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ سمیت تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سبی نے کہا کہ سالانہ تاریخی و روایتی سبی میلہ 2026 بھرپور آب و تاب کے ساتھ منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ میلہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے عوام کے لیے خصوصی اہمیت رکھتا ہے، اور ہر سال لوگ بڑی بےچینی سے اس کے انعقاد کا انتظار کرتے ہیں۔تمام شرکائ کی مشاورت سے سبی میلہ 2026 کی عارضی تاریخ فروری کے پہلے ہفتے کے لیے مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میلہ تفریح، ثقافت اور کاروبار کا حسین امتزاج ہے، جو مقامی معیشت کو تقویت دینے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ آخر میں کمشنر سبی نے تمام محکموں کو ہدایت جاری کی کہ وہ اپنے انتظامی و ترقیاتی پرپوزل اور ضروری ڈیمانڈز ایک ہفتے کے اندر جمع کروائیں تاکہ تیاریوں کو بروقت حتمی شکل دی جا سکے۔

جواب دیں

Back to top button