غیر قانونی تعمیرات کے لئے واہگہ اور عزیز بھٹی زون کے شعبہ پلاننگ نے مشترکہ حکمت عملی اپنا لی۔دونوں زون غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے ایک پیج پر ہیں۔کوئی کیس پکڑا جانے کی صورت میں بعض علاقوں میں حدود اور بلڈنگ کنٹرول کا ایسا مسئلہ کھڑا کیا جاتا ہے کہ اس کیس گول ہو جاتا ہے
دونوں زون کا عملہ صرف رشوت کے لئےخلاف قانون ایک دوسر زون میں مداخلت کر رہا ہے۔جو غیر قانونی کمرشل یا رہائشی عمارت مکمل کروانی ہو وہاں واہگہ زون اور عزیز بھٹی زون دونوں متحرک ہو کر کارروائی کرتے ہیں
۔جس کی ڈیل ہو جائے وہ حصہ تقسیم کر دیتا ہے یہ فیصلہ مالک کو بعد میں بتایا جاتا ہے کہ آپ کی جگہ کسی زون میں ہے
۔بڑی تعداد میں ایسے علاقے ہیں جہاں دونوں زون متحرک ہیں۔کنال بینک سلامت پورہ روڈ مختارہ رفیق ہاسپٹل کے پاس غیر قانونی کمرشل بیسمنٹ نوٹس دے کر تیار کروائی جا رہی ہے زون کے عملے کی ملی بھگت کے ساتھ کمرشل بیسمنٹ کا کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ بابر نامی مالک نے ٹاؤن کے عملے کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔یہ کیس بھی اسی نوعیت کا ہے جہاں ایک طرف تو واہگہ زون اور عزیز بھٹی زون نے غیر قانونی بیسمنٹ کا نوٹسز دیا۔یہ نوٹسز جو متنازعہ ہیں مالک کو جاری کر کے تیزی سے تعمیر مکمل کروائی جا رہی ہے۔مذکورہ علاقہ میں کچھ عرصہ میں درجنوں غیر قانونی تعمیرات مکمل کروا کے جہاں دونوں زونز کے افسران اور عملہ مستفید ہوئے وہاں ایم سی ایل کو نقشہ فیس کی مد میں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔اہل علاقہ نے ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسٰی رضا چیف آفیسر شاہد عباس کاٹھیا ،ڈپٹی چیف آفیسر ہیڈ کوارٹر محمد جمیل اور ایم او پلاننگ محمد سلیم سے اس کیس کی انکوائری اور واہگہ ،عزیز بھٹی زون کا غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے گٹھ جوڑ ختم کرنے اور ملوث افسران و عملے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔






