کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پلان و ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ڈویژنل اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان اور اضلاع کی ترقیاتی سکیمیں پیش کی گئیں۔ڈویلپمنٹ پلان کے تحت کمیٹی میں ایم سی ایل کی کل 94 سکیمیں اور واسا کی 114سکیمیں منظوری کیلئے پیش کی گئیں۔کمشنر لاہور کی زیر صدارت ورکنگ کمیٹی نے ہر سکیم کی مکمل تفاصیل کا جائز لیا۔

لاہور ڈویلپمنٹ پلان کی تمام سکیموں پر تمام متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز سے بریفنگ لی گئی۔کمشنر لاہور نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب لاہور ڈویلپمنٹ پلان شہر کے تمام نظرانداز و پسماندہ ایریاز پر فوکس کررہا ہے۔لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت سکمیوں پر کام کی شفافیت و پائیداری کو لگاتار مانیٹر کیا جائیگا۔کمشنر لاہور کی زیر صدارت کمیٹی نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کی تمام سکیموں کی منظوری دی۔کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ مکمل جائزہ لیا جائے۔لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت سکیموں کی ڈپلیکیشن نہیں ہونی چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی سی ایل۔سوئی گیس و دیگر ایجنسیوں کو آگاہ کیا جائے کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر عملدرآمد کے بعد ڈگنگ نہیں ہوگی۔ڈویژنل اجلاس میں قصور کی روڈ سیکٹر کی 4سکیمیں بھی منظوری کیلئے پیش کی گئیں۔کمشنر لاہور نے کہا کہ ہر ترقیاتی سکیم کی معیار اور ڈیڈلائن و ٹائم لائنز کیمطابق تکمیل ہونی چاہئیے۔ ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اجلاس میں ڈی سی لاہور سید موسی رضا۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ لاہور جاوید رشید چوہان.ایم ڈی واسا غفران احمد۔اے ڈی سی فنانس لاہور حافظ مدثر نواز۔سی او ایم سی ایل شاہد کاٹھیا۔لاہور کے تمام اے سی ز اور ڈویژن بھر کے ڈویلپمنٹ افسران نے شرکت کی۔






