وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعلٰی نے ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر ہر صورت دستیابی یقینی بنائی جائے، عوامی سہولت کے لیے فیلڈ وزٹس بڑھانے اور غذائی اجناس کی خود کفالت کے لیے جامع پلان تیار کیا جائے۔گندم کی سٹوریج کیپسٹی بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں، محمد سہیل آفریدی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے کی سالانہ گندم کی ضرورت 53 لاکھ میٹرک ٹن ہے، 14 لاکھ میٹرک ٹن مقامی پیداوار جبکہ 38 لاکھ میٹرک ٹن دیگر صوبوں سے حاصل کی جاتی ہے۔ فوڈ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے گزشتہ چھ ماہ میں 186,312 دکانوں کے انسپیکشنز کیے گئے، انسپکشنز کے دوران 8,802 دکانوں کو چالان کیا گیا جبکہ 3.1 کروڑ روپے کے جرمانے بھی عائد ہوئے۔حلال فوڈ اتھارٹی کی جانب سے 86,817 انسپیکشنز کے دوران 403,191 کلوگرام/لیٹر مضر صحت اشیاء تلف. اسی عرصے میں 8.4 کروڑ روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔فوڈ بزنسز کی نگرانی کے تحت 38,710 بزنسز کو لائسنس جاری اور 1,243 نئی فوڈ پراڈکٹس رجسٹر. موبائل اور سنٹرل لیبز کے ذریعے فوڈ سیمپل ٹیسٹنگ کے دوران 12,213 پاس جبکہ 4,812 غیر معیاری قرار دیے گئے۔
Read Next
21 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا کے صوبائی افسران کے ترقی کیلئے دو سلیکشن بورڈ قائم
2 دن ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
2 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
3 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
3 دن ago






