وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) کی تیاری کے سلسلے میں تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بھی اجلاس میں شریک تھے۔وزیراعلیٰ نے وفاقی حکومت سے این ایچ اے کے زیرِ انتظام ہری پور تا مانسہرہ جی ٹی روڈ کو دو رویہ کرنے کا مطالبہ کیا اور سڑک کی توسیع کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے مالی تعاون کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی سہولت کے لیے اس منصوبے میں بھرپور معاونت کرے گی۔وزیراعلیٰ نے ہزارہ ڈویژن کے لیے 200 ارب روپے کا خصوصی جامع ترقیاتی پیکج تشکیل دینے کا اعلان کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اس میں سے 50 ارب روپے خصوصی طور پر سیاحت کے منصوبوں کے لیے مختص کیے جائیں۔ انہوں نے ہزارہ کے خصوصی ترقیاتی پلان میں اسکیموں کی تجاویز کے لیے پارلیمنٹیرینز کی علیحدہ مشاورتی نشست منعقد کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔وزیراعلیٰ نے الائی کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ آئندہ مالی سال کا ترقیاتی پروگرام ماضی سے مختلف اور نمایاں ہوگا، جس میں بڑے اور عوامی اہمیت کے حامل منصوبے شامل کیے جائیں گے۔جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو اولین ترجیح دی جائے گی تاکہ عوام فوری طور پر مستفید ہوں۔ عمران خان کے وژن کے مطابق صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بھرپور سرمایہ کاری کی جائے گی جبکہ صوبے کے پسماندہ اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔اے ڈی پی کو حتمی شکل دینے سے قبل تمام ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ونز تیار کیے جائیں تاکہ منصوبہ بندی مؤثر اور شفاف انداز میں مکمل ہو سکے۔
Read Next
11 گھنٹے ago
وفاق کی طرف سے پیٹرول قیمتوں میں مسلسل اضافہ انتہائی افسوسناک ہے،وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی
2 دن ago
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت صحت کارڈ پلس پروگرام سے متعلق اہم اجلاس
3 دن ago
بلدیاتی ملازمین کے مسائل،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا اور پشاور یونائیٹڈ ورکرز یونین کا مشترکہ جدوجہد کا اعادہ
4 دن ago
پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سابق چیئرمین اور معروف مزدور رہنما سیدہادی حسین شاہ کی وفات پر تعزیتی اجلاس
4 دن ago
خیبر پختونخوا حکومت کی اون سورس ریونیو میں شاندار کارکردگی،محکموں کے سربراہان میں تعریفی اسناد تقسیم
Related Articles
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے بانی صدر،ممتاز مزدور رہنما سید ہادی حسین شاہ انتقال فرما گئے، "اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ”
5 دن ago
صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں خیبرپختونخوا کی فلاح و بہبود کے لئے 34 ارب روپے سے زائد کے 22 منصوبوں کی منظوری
6 دن ago




