چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا۔ جسمیں سی ڈی اے کے ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے سینئر افسران، کنسلٹنٹس سمیت سی ڈی اے کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اہم ترین منصوبوں پر ابتک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں مارگلہ ایونیو کی توسیع (این-فائیو تا ایم-ون) منصوبے سمیت 17th ایونیو، H-16 کے مقام پر انٹرچینج کی تعمیر کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس سلسلہ میں ان منصوبوں کے ڈیزائن سمیت مختلف تیکنیکی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں 17th ایونیو انٹرچینج منصوبے کے ڈیزائن اور تعمیراتی منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے اور ابتدائی ڈیزائن بھی کنسلٹنٹس کی مدد سے تیار کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس منصوبے کے پی سی-ون کی تیاری پر بھی کام جاری ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سی ڈی اے کے انجینئرنگ اور پلاننگ ونگز کی تجاویز کی روشنی میں ڈیزائن کو دوبارہ پیش کیا جائے گا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ منصوبہ کے ڈیزائن میں انجینئرنگ نقطہ نظر سے تمام تر تیکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لیکر شامل کیا جائے۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مارگلہ ایونیو کی این فائیو سے ایم ون تک آئی سی ٹی 2.7 کلومیٹر حدود تک توسیع کے پی سی-ون کی سی ڈی اے ڈی ڈبلیو پی سے منظوری ہوچکی ہے۔ ممبر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے اجلاس کو بتایا کہ این ایچ اے نے اپنی باقی ماندہ ایریا اور حدود کیلئے پی سی-ون کی منظوری سی ڈی ڈبلیو پی سے حاصل کی ہے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ اس منصوبے کے ٹینڈرنگ کے عمل کو جلد مکمل کیا جائے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اس سلسلہ میں اس ترقیاتی منصوبے کیلئے ابتدائی رقم بھی مختص کر دی گئی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس منصوبے سے اسلام آباد شہر جی ٹی روڈ این فائیو کے زریعے موٹر وے ایم ون سے براہ راست منسلک ہو جائے گا۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے اسلام آباد کے مضافات میں رہنے والے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام ان منصوبوں میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرکے انکی جلد تکمیل کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی جدت، بہترین منصوبہ بندی اور شہریوں کی سہولت کیلئے یہ منصوبے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کو دنیا کا بہترین دارالخلافہ بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
Read Next
14 منٹس ago
*سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں بلڈنگ کنٹرول ریگولیشز 2023 میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی*
3 ہفتے ago
اسلام آباد میں غیر قانونی قرار دی گئی ہاؤسنگ اسکیموں کو جلد ریگولرائز کردیا جائے گا:چیئرمین سی ڈی اے
4 ہفتے ago
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کا اضافی چارج سنبھال لیا
جون 20, 2026
چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی اسلام آباد کی فضا کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اے ڈی بی کے وفد سے ملاقات
جون 3, 2026
چیئر مین سی ڈی اے چیرمین سہیل اشرف نے اسلام آباد کی چار مارکیٹوں میں ایک ارب روپے کے ٹینڈر میں بد عنوانی کا نوٹس لے لیا،ڈی جی انفرا سٹرکچر حبیب اللہ شیخ سمیت مدثر پرویز، نقیب اللہ، عابد فاروق فارغ
Related Articles
*سی ڈی اے کی زون فور میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں شاہین ٹاؤن اور اسلام آباد گرین پیراڈائز کے خلاف قانونی کارروائی*
مئی 4, 2026
*اسلام آباد میں 6 عارضی مویشی منڈیاں 349.5 ملین روپے میں نیلام، مویشی منڈیوں میں کیش لیس نظام نافذ العمل ھو گا*
اپریل 21, 2026



