صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں10 ارب روپے کے فنڈز منظور،گوجرانوالہ 30 ارب کاماس ٹرانزٹ منصوبہ سی ڈی ڈبلیو پی کو بھیجا جائے گا

پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 27 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لئے 10ارب روپےکے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی ۔اجلاس میں جن منصوبوں کی منظور ی دی گئی ان میں سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 1 ارب 75 کروڑ روپے ، لال سوہانرا نیشنل پارک اور سالٹ رینج میں ایکو ٹورزم کی سہولیات کی فراہمی کے لیے 3 ارب 50 کروڑ ، گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبہ کیلئے 30ارب کی منظوری دی گئی ۔ یہ منصوبہ حتمی منظوری کیلئے سی ڈی ڈبلیو پی کو بھیجا جائے گا۔ اسکے علاؤہ صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں

پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اور سینیٹیشن پراجیکٹ کلسٹر ساؤتھ ون کیلئے 42 کروڑ روپے ، پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اور سینیٹیشن پراجیکٹ کلسٹر ساؤتھ ون فیز تھری کیلئے 3 ارب 46 کروڑ روپے اور پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اور سینیٹیشن پراجیکٹ کلسٹر ساؤتھ ون فیز 4 کیلئے ایک ارب 5 کروڑ روپے کی منظوری بھی دی گئی ۔ اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی رفاقت علی ، چیف اکانومسٹ مسعود انور،ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔

جواب دیں

Back to top button