ڈی سی موسیٰ رضا کا تحصیل شالیمار کا علی الصبح دورہ، شیر سنگھ سمادھ، بارہ دری، پاکستان منٹ اسٹاپ اور اطراف کا تفصیلی جائزہ

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں انتظامی امور کی بہتری اور شہری مسائل کے حل کے لیے ایک جامع حکمت عملی اپنائی ہے۔ ڈی سی موسیٰ رضا نے تحصیل شالیمار کا علی الصبح دورہ کر کے شیر سنگھ سمادھ، بارہ دری، پاکستان منٹ اسٹاپ اور اطراف کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس دوران سی او ایم سی ایل، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار محمد ثاقب ترازی، واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کے حکام بھی موجود رہے۔ انتظامیہ نے شہر میں صفائی اور سیوریج کے مسائل کو فوری بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈی سی موسیٰ رضا نے واسا حکام کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سیوریج اور نکاسی آب کے مسائل فوری حل کیے جائیں اور شہر میں صفائی کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ لاہور کو صاف ستھرا بنانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور صفائی کا عمل دفتری اوقات سے قبل پہلی شفٹ میں مکمل کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کوڑے کو آگ لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا اور شہریوں میں آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی۔ شہر سے بینرز، پوسٹرز اور تجاوزات کا فوری خاتمہ کرنے کے علاوہ رہائشی علاقوں سے جھگیاں اور مویشیوں کے باڑے ختم کرنے کے احکامات دیے گئے۔ ڈی سی موسیٰ رضا نے واضح کیا کہ فرائض میں غفلت برتنے والے افسران و اہلکاروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button