ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی سربراہی میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام شہر کی پائیدار ترقی کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہو رہا ہے۔ ڈی سی موسیٰ رضا نے شیر سنگھ سمادھ اور بارہ دری کا تفصیلی دورہ کر کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، جس کے دوران سی او ایم سی ایل، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار محمد ثاقب ترازی، واسا اور دیگر متعلقہ حکام نے تفصیلی بریفنگ فراہم کی۔ ڈپٹی کمشنر نے اعلان کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترقیاتی وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے اور تمام ترقیاتی کاموں میں شفافیت اور معیار کو ہر صورت یقینی بنایا گیا ہے۔ انتظامیہ نے واسا کو ہدایت دی ہے کہ سیوریج سسٹم سے متعلق ترقیاتی کام جلد از جلد مکمل کیے جائیں اور تعمیراتی کاموں کے دوران تمام تجاوزات فوری طور پر ختم کروائی جائیں۔ گلیوں میں نکھار لانے کے لیے تھڑے اور شیڈز کو فوری طور پر مسمار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ڈی سی موسیٰ رضا نے زور دیا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے تمام ترقیاتی کام دیرپا اور مضبوط ہونے چاہیے تاکہ شہری ایک لمبے عرصے تک ان سے استفادہ حاصل کر سکیں۔ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت یہ اقدامات شہر کی مجموعی بہتری اور جدیدیکرن کے عمل کو تیز کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
Read Next
1 دن ago
محفوظ بسنت آگاہی مہم کا آغاز،ڈی سی لاہور کا تحصیل سٹی اور یو سیز کا دورہ
1 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف شالیمار زون میں آپریشن،6 سربمہر
1 دن ago
چمکتا لاہور مہم کے تحت سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کی زیر صدارت آپریشن ٹیموں کے افسران کا اہم اجلاس
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا اقبال زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،4 مسمار
2 دن ago
سی ای او شہریار عارف خان کا ویسٹ ٹو ویلیو پائلٹ پراجیکٹ کا جائزہ لینے کیلئے سنگھ پورہ لوڈر رکشہ یارڈ کا دورہ
Related Articles
ڈپٹی کمشنر لاہور کا تحصیل ماڈل ٹاؤن کا دورہ،کوٹ لکھپت انڈسٹریل اسٹیٹ روڈ اورڈمپنگ سائٹ کا معائنہ
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3 مسمار،تین سربمہر
3 دن ago
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان خود فیلڈ میں متحرک،اندرون لاہور میں مختلف علاقوں کا دورہ
3 دن ago
لاہور کینال کے 23 مقامات پر ستھرا پنجاب لاہور کی کشتیوں کے ذریعے فلوٹنگ ویسٹ کلئیرنس پرصفائی ٹیمیں تعینات
1 ہفتہ ago

