*لوکل گورنمنٹ بورڈ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور نے سزا یافتہ آفیسر کو شالیمار اور واہگہ دو زونز کےشعبہ پلاننگ کا سربراہ لگا دیا*

سیکرٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں نے نااہلی اور بدعنوانی پر بلدیہ عظمٰی لاہور کے زونل آفیسر پلاننگ طاہر محمود گجر کو دو سال سروس ضبط کرنے کی سزا دی تھی۔انکوائری آفیسر میٹروپولیٹن آفیسر آرکیٹیکٹ ایم سی ایل ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی رپورٹ پر لوکل گورنمنٹ سروس ٹاؤن پلاننگ فنکشنل یونٹ گریڈ17 کے طاہر محمود گجر سزا ہوئی۔محکمہ بلدیات کی جانب سے کارروائی پنجاب ملازمین کے تحت کارکردگی، نظم و ضبط اور احتساب ایکٹ 2006 کے تحت کی گئی ہے۔شکایت کنندہ سجاد حسین نے 12 کنال رقبہ پر فارم ہاؤس کے نقشہ کے لئے تین لاکھ روپے رشوت لینے اور اس کے باوجود نقشہ منظور نہ کرنے اور مزید رشوت کے لئے تاخیری حربوں کا الزام لگایا تھا۔انکوائری آفیسر نے درخواست پر انکوائری میں الزامات درست ثابت ہونے پر زونل آفیسر پلاننگ نشتر زون طاہر محمود گجر کوسزا اور جرمانوں کی سفارش کی تھی جس پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں نے فیصلہ جاری کیا۔مزید کہ رشوت دینے والا اور لینے والا دونوں مجرم ہیں۔تاہم لوکل گورنمنٹ بورڈ اوربلدیہ عظمٰی لاہور نے سزا یافتہ آفیسر کو شالیمار زون کے زیڈ او پلاننگ کے بعد واہگہ زون کا بھی چارج دے دیا۔طاہر محمود گجر کو تمام زونز میں مسماری کے خصوصی آپریشن پر بھی بھیجا جاتا ہے۔جسے کرپشن اور نااہلی پر موجودہ سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں نے سزا دی ہے اور مجرم قرار دیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button