خیبر پختونخوا حکومت نے زرعی شعبے کی ترقی کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے فیکلٹی اپ گریڈیشن منصوبے میں ایک سال کی نیوٹرل کاسٹ ایکسٹینشن کی منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے کو سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP 2025-26) میں شامل رکھا گیا ہے، اور اب یہ منصوبہ 30 جون 2026 تک اپنی موجودہ لاگت اور دائرہ کار کے تحت جاری رہے گا۔یاد رہے کہ اس منصوبے کے تحت گومل یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ایگریکلچر کو باقاعدہ زرعی یونیورسٹی کے درجے پر ترقی دی جا رہی ہے، جو جنوبی خیبر پختونخوا خصوصاً ڈی آئی خان، ٹانک، لکی مروت، بھکر اور آس پاس کے زرعی علاقوں کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہے۔ منصوبے کے لیے 3109.700 ملین روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے، جس میں رواں مالی سال کے لیے 3055.304 ملین روپے کی منظوری دی گئی ہے۔اس موقع پر زرعی یونیورسٹی ڈی آئی خان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈہ پور کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا:یہ صرف ایک تعلیمی منصوبہ نہیں بلکہ جنوبی اضلاع کے کسانوں، طلباء، اور تحقیقی اداروں کے لیے ایک نئی امید ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈہ پور نے جس وژن اور قیادت کا مظاہرہ کیا ہے، وہ قابلِ تحسین ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے زرعی تحقیق، جدید فارمنگ ٹیکنالوجی، پانی کے مؤثر استعمال، اور طلباء کی پیشہ ورانہ تربیت کے نئے در وا ہوں گے۔یہ فیصلہ نہ صرف تعلیمی میدان بلکہ زرعی پیداوار، فوڈ سیکیورٹی اور مقامی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب کرے گا۔ زرعی یونیورسٹی ڈی آئی خان مستقبل میں بین الاقوامی معیار کی تحقیقی و تدریسی خدمات فراہم کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے علاقے کے زمینداروں، طلباء اور تعلیمی حلقوں نے بھی اس حکومتی اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے جنوبی خیبر پختونخوا کے لیے ایک انقلابی پیش رفت قرار دیا ہے۔
Read Next
12 گھنٹے ago
پی پی پی فریم ورک کے تحت پشاور میں کچرے کو ایندھن میں تبدیل کرنے کے منصوبے کی تجویز منظور کر لی گئی
13 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا حکومت کےایندھن کی بچت اور ذمہ دار حکومتی اقدامات کے لیے نئے فیصلے
13 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا سٹیز امپروومنٹ پراجیکٹ کی 9ویں پراجیکٹ سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس
17 گھنٹے ago
اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ بلدیات و دیہی ترقی تحصیل حسن خیل پشاور ملک ارشد خان کی جانب سے تمام ویلیج کونسل سیکرٹریز کو ہدایت جاری
2 دن ago
مئیر سٹی میٹروپولیٹن حاجی زبیر علی اور تحصیل چیئرمینز کے ساتھ گزارا گیا وقت خوشگوار، بامقصد اور یادگار دوررہا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات ملک ارشد خان
Related Articles
محکمہ لوکل گورنمنٹ خیبرپختونخوا نے سبکدوش ہونے والے بلدیاتی نمائندوں کے حوالے سے حکومتی اثاثوں کی رپورٹ طلب کر لی
2 دن ago
*لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کامحمد رحیم جدون کو بہترین خدمات کی فراہمی پر خراجِ تحسین*
3 دن ago
*وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ پلاننگ و ڈویلپمنٹ کا بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس*
3 دن ago
:خیبر پختونخوا میں بلدیاتی نظام 15 مارچ کو ختم، اختیارات ڈپٹی کمشنرز کے سپرد کئے جانے کا امکان
4 دن ago


