سالانہ کروڑوں روپے کمانے والے بیوٹی کلینکس کی بڑی تعداد ٹیکس نادہندہ نکلی ، ترجمان کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی نے بیوٹی کلینکس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے صوبہ بھر میں سروے ٹیموں کو مزید فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال نے تمام ڈویژنل کمشنرز کو دسمبر تک سروے اور رجسٹریشن مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔بیوٹی کلینکس سالانہ کروڑوں روپے کمانے کے باوجود سرکاری خزانے میں ٹیکس ادا نہیں کر رہے تھے۔ سروے کے دوران بیوٹی کلینکس کی باقاعدہ رجسٹریشن اور ای آئی ایم سسٹم سے منسلک کیا جائے گا۔افسران کی قلت پر قابو پانے کیلئے مزید انفورسمنٹ افسران کو فیلڈ میں تعینات کیا جا رہا ہے۔افسران و عملے کی کارکردگی اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ بارے بھی خصوصی سیل کو توسیع دی جائے گی۔ علاوہ ازیں ٹیکس ادائیگی میں تاخیر یا جمع نہ کروانے والے آپریٹرز کی بھی ڈیجیٹل مانیٹرنگ ہوگی۔پنجاب ریونیو اتھارٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے قوانین میں ترامیم اور انتظامی سٹرکچر پر کام جاری ہے۔
Read Next
2 دن ago
*چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت لاہور ڈویژن کی کارکردگی بارے اجلاس*
3 دن ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلے،نوٹیفکیشن جاری*
6 دن ago
*چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کی ملاقات*
1 ہفتہ ago
چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت اجلاس،لاہور میں الگ کمشنریٹ کے قیام کی سفارشات کا جائزہ
2 ہفتے ago
برٹش ہائی کمیشن کے وفد کی چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے ملاقات،ٹیکس کولیکشن سسٹم میں اصلاحات بارے تبادلہ خیال
Related Articles
نیا ٹیکس نہ ٹیکس ریٹ میں اضافہ، پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس کولیکشن کے نئے ریکارڈ بنا دیئے
3 ہفتے ago
*ٹیکس ادائیگی میں غیر ضروری تاخیر یا عدم ادائیگی پر بزنس پوائنٹس سیل کردیے جائیں، چیئرمین پی آر اے کی ہدایت*
نومبر 4, 2025


