وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے حلقے میں کھلی کچہری کے دوران عوام کے مسائل سنے اور جاری ترقیاتی کاموں بارے استفسار کیا،علاقہ عمائدین نے حلقے کے مسائل اور مجوزہ اقدامات بارے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا، بعدازاں صوبائی وزیر بلال یاسین نے علاقہ عمائدین کے ہمراہ بھاٹی چوک سائٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ داتا دربار کی توسیع اور بھاٹی چوک کی ری ماڈلنگ سے علاقہ مسائل میں واضح کمی آئے گی۔ انکروچمنٹ کے مکمل خاتمے کے بعد ماہ دسمبر کے وسط سے تعمیراتی کاموں کا آغاز کیا جائے گا۔ داتا دربار سے موہنی روڈ اور مینار پاکستان تک ٹریفک روانی بہتر ہوگی۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ نے واضح کیا کہ داتا دربار کے گرد تاریخی عمارات کو بھی دلکش بنانے سے سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوگا۔ دربار کے بالمقابل پارکنگ اسٹینڈ کے خاتمے اور ٹریفک لوڈ سے آلودگی میں کمی واقع ہوگی۔ وزیر ہاؤسنگ نے ٹریفک مینجمنٹ کو مزید بہتر بنانے کیلئے ٹیپا کے افسران کو موقع پر ہدایات بھی جاری کیں۔
Read Next
3 دن ago
*صوبہ بھر میں واسا عملے کی بنیادی ریسکیو اور فائر سیفٹی تربیت*
4 دن ago
نالہ لئی کی صفائی،تجاوزات کے خاتمے اور سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لئے جامع اقدامات کا فیصلہ
4 دن ago
*پھاٹا کے مالی سال 2025-26 کا جامع آڈٹ، خصوصی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم*
5 دن ago
وزیر اعلٰی صاف پانی پراجیکٹ، 30 نومبر تک راولپنڈی ڈویژن میں 706 فلٹریشن پلانٹس مکمل و فعال کرنے کا ہدف
5 دن ago





