کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے لاہور ڈویژن چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ اضلاع فیول سٹاک و ترسیل اور فراہمی ڈیٹا پر روزانہ کی بنیاد پر چیک رکھیں، ڈپٹی کمشنرز ضلع کی سطح پر آنے والی ایجینسیز و اتھارٹیز کیلئے مربوط لائحہ عمل تشکیل دیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے وژن کیمطابق ریونیو، میونسپل خدمات فراہمی کی یکساں اہمیت ہے، ہر تحصیل میں ترقیاتی کاموں کو ٹائم لائنز و ڈیڈلائنز کے تحت معیار کے مطابق مکمل کریں۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ اضلاع اپنی صلاحیت آمدن کو بڑھانے کیلئے تجاویز و آئیڈیاز پیش کریں۔کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس میں صوبائی و لاہور ڈویلپمنٹ پلان، کارکردگی اعشاریوں و فیول سٹاک کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر لاہور نے پوری ڈویژن میں صوبائی ڈویلپمنٹ پروگرام اور لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کا تفصیلا جائزہ لیا۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، ایڈیشنل کمشنر حامد محمود ملہی، ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ، ڈی سی ننکانہ راو تسلیم اختر، ڈی سی قصور آصف رضا، اے سی جی وجہیہ ثمرین و دیگر افسران نے شرکت کی۔
Read Next
2 دن ago
*کمشنرلاہور نے بلڈنگ فٹنیس کیلئے ضلعی انتظامیہ۔سکول ایجوکیشن۔سی اینڈ ڈبلیو سے ماڈل طلب کرلئے*
3 دن ago
*لہجہ نرم نفاذ بے باک۔۔پہلے عزت پھر نفاذ“عنوان کے تحت لاہور پیرا فورس دربار کا انعقاد*
4 دن ago
*سانحہ کاہنہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ہر پہلو کو مدنظر رکھ کر رپورٹ مرتب ہوگی۔کمشنر لاہور*
5 دن ago
کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کی زیر صدارت کھیوٹ تقسیم اور ریونیو امور پر اہم اجلاس
1 ہفتہ ago
*لاہور سمیت تمام اضلاع میں محرم کے مرکزی جلوس پرامن اختتام پزیر ۔کمشنر لاہور مریم خان*
Related Articles
*محرم انتظامات جائزہ، کمشنر لاہور مریم خان اور آرپی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل کا ضلع قصور کا دورہ۔*
2 ہفتے ago
معاون خصوصی برائے سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق کا مرکزی امام امام بارگاہ ماڈل ٹاؤن لاہور کا دورہ
2 ہفتے ago




