محکمہ خزانہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لاہور کے تاخیری حربوں کے باعث سات پنشنرز اللہ کو پیارے ہو گئے۔بلدیہ عظمٰی لاہور سابق شعبہ صحت اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لاہور کےسینکڑوں پنشنرز کو تین ماہ سے پنشن نہیں ملی ہے۔متاثرہ ملازمین کی تعداد 600 سے زائد ہے۔جنھیں ستمبر سے پنشن ادا نہیں کی جا رہی ہے۔متاثرہ پنشنرز کی جانب سے وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبٰی شجاع الرحمٰن، سیکرٹری خزانہ ،متعلقہ محکمہ فنانس اور ہیلتھ کے افسران سے بارہا درخواست کی گئی لیکن پنشن کی ادائیگی میں کوئی عملی پیشرفت نہ ہو سکی۔محکمہ خزانہ کی طرف سے فائل اعتراضات کی نذر کر دی گئی۔سابق ایم سی ایل کے شعبہ ہیلتھ کے ریٹائرڈملازمین جن کی پنشن ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سے جاری ہوتی ہے کئی سال سے اپنے حق کے حصول کے لئے ہر ماہ خوار ہوتے چلے آ رہے ہیں۔متاثرہ 600 کے قریب پنشنرز میں سے سات کا ان چند ماہ میں انتقال بھی ہو گیا ہے۔جن میں رانا زبیر احمد ویکسینیٹر رہائشی سمن آباد 19 نومبر2025،محمد ابراہیم شاکر ویکسینیٹر شاہدرہ 9 نومبر، بیگم عبدالرحمان اے ایس وی گلبرگ 26 نومبر کے علاوہ بشیر احمد سواتی سپروائزر سنت نگر،اشفاق احمد ویکسینیٹر شاہ، بیگم لطیف ویکسینیٹر شاہدرہ،شاہد ڈسپنسرسکنہ شادباغ شامل ہیں۔متاثرہ پنشنرز نے وزیر اعلٰی مریم نواز شریف، وزیر خزانہ، وزیر صحت،چیف سیکرٹری پنجاب سے صورتحال کی انکوائری، ذمہ داران کے خلاف کارروائی اور پنشنرز کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کروانے کی اپیل کی ہے۔
Read Next
17 گھنٹے ago
پاک امریکہ تعلقات کے اگلے باب کو آگے بڑھنا چاہیے.:مریم نواز شریف
2 دن ago
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پانچ دن کے اندر اندر صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا۔*
2 دن ago
پنجاب کے متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،زید بن مقصود سیکرٹری بلدیات،شکیل احمد میاں سیکرٹری زراعت تعینات
3 دن ago
*Punjab setting benchmarks in governance and progress, says CM Punjab*
3 دن ago
Punjab launches 77 electric buses on 17 routes across seven more districts
Related Articles
پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،احمد عثمان جاوید ایم ڈی پی ایچ اے لاہور،مجاہد عباس ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات
3 دن ago
پنجاب،متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،افتخار علی ساہو ایڈیشنل چیف سیکرٹری،محمد جہانزیب سیکرٹری سروسز تعینات
4 دن ago
حکومت پنجاب نے چھ اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،اے سی فیروز والا اور ٹیکسلا کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
4 دن ago
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریپ،بچوں سے زیادتی اور بدعنوانی کے مکمل خاتمے کے لئے فول پروف پلان طلب کر لیا
4 دن ago

