ورلڈ بینک کے تعمیراتی منصوبہ میں 60 کروڑ روپے کی کرپشن کی تحقیقات مکمل، اینٹی کرپشن نے چیف آفیسر کامونکی سمیت 5 سرکاری افسران اور ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تین سرکاری افسران گرفتار

گوجرانوالہ: ورلڈ بینک کے تعمیراتی پراجیکٹ میں 60 کروڑ روپے کی کرپشن کی تحقیقات مکمل اینٹی کرپشن نے چیف آفیسر کامونکی سمیت 5 سرکاری افسران اور ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تین سرکاری افسران گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی صوفیہ عاشق ، میونسپل آفیسر آصف فرزند، سب انجینئر عامر اسلم، سب انجینئر رانا نوید، جونیئر کلرک سعادت ولید اور ٹھیکیدار چودھری شفقت شامل۔ملزمان نے ورلڈ بینک کے سوا دو ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے میں فرضی ٹھیکیدار کے ذریعے بل نکلوا کر 60 کروڑ روپے ہڑپ کیے تحقیقات میں سرکاری اہلکار اور ٹھیکیدار قصوروار پائے گئے۔ سب انجینئر عامر اسلم ،سب انجینئر نوید اور میونسپل آفیسر آصف فرزند کو گرفتار کر لیا گیا۔ چیف آفیسر صوفیہ عاشق میونسپل کمپلیکس سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔

جواب دیں

Back to top button