سی ڈی اے کے65 لوئر کیڈر ملازمین کی میرٹ کی بنیاد پر بطور جونیئر اسسٹنٹ ترقی دینے کی تقریب کا انعقاد

اسلام آباد: چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے ساتھ طے شدہ چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطابق ادارے میں کام کرنے والے 65 لوئر کیڈر ملازمین کو خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر بطور جونیئر اسسٹنٹ ترقی دینے کی تقریب کا انعقاد ہوا.

تقریب میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن طلعت محمود ،ڈائریکٹر ایچ آر ڈی، سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یاسین سمیت سی ڈی اے ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے ترقی پانے والے ملازمین میں لیٹر تقسیم کرتے ہوئے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام ملازمین اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ادارے کی ترقی اور شہریوں کی خوشحالی کیلئے ایمانداری اور نیک نیتی سے کام کریں. انہوں نے کہا کہ ترقی پانے والے تمام ملازمین کی پروموشن خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے اور کہا کہ ادارے کی ترقی کی خاطر ان ملازمین کو ٹریننگ کروائی جائے گی۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا مجھے امید ہے کہ ادارے کے دیگر ملازمین بھی اسی محنت اور جوش و جذبے سے اپنے فرائض انجام دے کر ترقیاں پائیں گے اور ادارے کا نام روشن کریں گے۔سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یاسین نے چیئرمین سی ڈی اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 2006 میں سی ڈی اے بورڈ سے لوئر کیڈر ملازمین کیلئے 30 فی صد پروموشن کوٹہ مختص کروایا جس سے 2011 میں سینکڑوں ملازمین کو ترقیاں دی گئیں اور آج الحمدللہ میرٹ کی بنیاد پر ان ملازمین کو بھی ترقیاں دی گئی ہیں اس احسن اقدام پر ہم چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، ممبر ایڈمن طلعت محمود اور سی ڈی اے انتظامیہ کے شکر گزار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ باقی ملازمین بھی محنت اور لگن سے ترقی حاصل کریں گے۔اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یاسین نے لوئر کیڈر ملازمین کا پروموشن کوٹہ تیس فی صد سے بڑھا کر پچاس فی صد کرنے کیلئے چیئرمین سی ڈی اے سے درخواست کی جس کی منظوری کے لیے چیرمیں سی ڈی اے نے ممبر ایڈمن کو ہدایت جاری کیں

جواب دیں

Back to top button