محکمہ داخلہ پنجاب نے عیدالفطر سکیورٹی کے حوالے سے اہم احکامات جاری کر دیئے

تمام عبادت گاہوں کی 3 درجاتی فول پروف سیکورٹی کی ہدایت؛ تمام شہروں اور بین الصوبائی داخلی خارجی راستوں کو محفوظ بنایا جائے۔

عید پر آتشی اسلحے کی نمائش، تفرقہ بازی، لاؤڈ سپیکر کے بے جا استعمال پر فوری کاروائی کی ہدایت؛ قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل الرٹ رہیں۔ اہم مقامات پر خصوصی پکٹس قائم کی جائیں جہاں سکیورٹی اہلکار حفاظتی کٹ میں ہوں۔ خواتین نمازیوں کے لیے عبادت گاہوں پر لیڈی پولیس اہلکار تعینات ہوں گی۔ عید بازاروں، ہوٹلوں، ریسٹورانٹس، پارکس اور عوامی مقامات پر خصوصی سکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے متعلق ادارے ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، بم ڈسپوزل سکواڈ اور محکمہ صحت ہائی الرٹ رہیں۔

جواب دیں

Back to top button