لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کو آن لائن بلنگ سلوشن پر شفٹ کر دیا گیا

محکمہ خزانہ کی ٹیم نے ڈیجیٹائیزیشن، کیش لیس اور پیپر لیس معیشت کے فیڈرل گورنمنٹ کے اقدام کو آگے بڑھاتے ہوئے شہید سیف الرحمٰن ہسپتال، گورنمنٹ سٹی ہسپتال، سینٹرل ڈائریکٹوریٹ لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ، اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ کو آن لائن بلنگ سلوشن پر شفٹ کر دیا ہے۔ اس اہم پیش رفت کے نتیجے میں بلوں کی پروسیسنگ مکمل طور پر ڈیجیٹلائز ہو گئی ہے، اور اب ادائیگیاں اے جی آفس کے چکر لگائے بغیر اور کاغذی بل جمع کرائے بغیر RAAST پلیٹ فارم کے ذریعے پیپر لیس انداز میں مکمل ہوں گی۔اس منصوبے کے لیے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو پائلٹ ڈیپارٹمنٹ کے طور پر منتخب کیا گیا تھا، اور اس کی کامیابی کے بعد چیف سیکریٹری آفس، سی ایم سیکریٹریٹ، گورنر سیکریٹریٹ، جی بی اسمبلی، سیکریٹری ایگری کلچر، سی پی او، ایس ایس پی گلگت، آئی جی پرزنز اور کابینہ ڈیپارٹمنٹ کو پہلے ہی آن لائن بلنگ سلوشن پر منتقل کیا جا چکا ہے، اور اب متعلقہ دیگر دفاتر کو بھی اسی ڈیجیٹل نظام میں شامل کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button