کمپنیاں بنانے کے کارخانے،محکمہ بلدیات پنجاب میں نئی پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی کا اضافہ،ڈویژنل کوآرڈینیٹرز کی تقرریاں

پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی نے مثالی گاؤں منصوبہ کے تحت ڈویژنل کوآرڈینیٹر کی تقرریاں کر دی ہیں۔محکمہ بلدیات پنجاب کی اس ایک نئی کمپنی کے افسران کو ڈویژنل کوآرڈینیٹر کا اضافی چارج دیا گیاہے۔محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ جسے کمپنیاں بنانے والا کارخانہ بھی کہا جاتا ہے یہ اس میں نئی کمپنی کا اضافہ ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حسنین حفیظ ڈسٹرکٹ آفیسر آئی اینڈ ایس کو لاہور ڈویژن کا کوآرڈینیٹر لگایا گیا ہے۔صابر اسماعیل منیجر آپریشنز کو گوجرانوالہ ڈویژن کی اضافی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔شعیب طارق ڈپٹی منیجر آئی اینڈ ایس کو سرگودھا،عبید الرحمٰن ملک تحصیل منیجر کلر کہار کو راولپنڈی ڈویژن،حافظ عبدالرشید ڈپٹی منیجر آئی اینڈ ایس بھوانہ کو فیصل آباد ڈویژن،عبدالرحمان ڈپٹی منیجر پاک پتن کو ساہیوال ڈویژن،عثمان علی ڈپٹی منیجر آئی اینڈ ایس بہاولنگر کو بہاولپور،محمد عثمان ظفر تحصیل منیجر تونسہ کو ڈیرہ غازی خان،اورنگزیب تحصیل منیجرعلی پور کو ملتان اور رضوان جبار منیجر آپریشنز کو گجرات ڈویژن کوآرڈینیٹر کی اضافی ذمہ داریاں دے دی گئی ہیں۔یہ بات ہے کہ بلدیاتی اداروں کے اختیارات سلب کر کے کمپنیاں بنانے میں محکمہ بلدیات پنجاب کا پورے پاکستان میں کوئی ثانی نہیں۔ بیشتر اختیارات دیگر محکموں کی کمپنیوں اور اتھارٹیز کو بھی دیئے گئے ہیں۔بلدیاتی ادارے عملی طور پر اپاہج کر دیئے گئے ہیں۔بلدیہ عظمٰی لاہور اور اس کے زونز کے اختیارات سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button