ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ لاہور شہر کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لیے پوری طرح متحرک ہے، جس کا مقصد لاہور کے انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ اسی سلسلے میں ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تحصیل علامہ اقبال کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا، چیف آفیسر ایم سی ایل، اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال اور ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے خاص طور پر نظریہ پاکستان ایونیو اور مریم مسجد لنک رائیونڈ روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں اور صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیا، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر اور نیسپاک حکام نے انہیں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام (ایل ڈی پی) فیز ٹو کی پیشرفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی سی لاہور نے واضح کیا کہ واسا کی تمام اسکیمیں 30 اپریل اور ایل ڈی پی فیز ٹو کے منصوبے ہر صورت 30 جون 2026 تک مکمل کیے جائیں تاکہ عوام ان سے جلد مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے نیسپاک اور دیگر متعلقہ اداروں کو سخت ہدایات جاری کیں کہ تعمیراتی کاموں کے معیار اور مٹیریل کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تعمیراتی سائٹس پر شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام تر حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ ڈی سی لاہور کا مزید کہنا تھا کہ ضلع بھر میں صفائی کے نظام کو مثالی بنانے کے لیے زیرو ویسٹ پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور سیوریج سمیت کھلے مین ہولز جیسے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ خود فیلڈ میں موجود رہ کر ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت اور معیار کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ دیرپا تعمیرات کے ذریعے شہریوں کو طویل المدتی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
Read Next
8 گھنٹے ago
ایل ڈبلیو ایم سی کا عید الفطر پر بہترین صفائی انتظامات یقینی بنانے کے لیے عید صفائی پلان جاری
2 دن ago
ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کا خصوصی صفائی آپریشن،ختم القرآن اور شبینہ محافل کے مدنظر شہر بھر کی مساجد کی واشنگ مکمل
4 دن ago
DG WCLA Visit to Shalimar Gardens, Lahore to Review Progress
4 دن ago
*بلدیہ عظمٰی لاہور نے تمام زونز میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیلئے مسماری اسکواڈ تشکیل دے دیا*
5 دن ago
آخری عشرے کی مناسبت سے لاہور کے 9زونزمیں1500 مساجد کی دھلائی کا ہدف مکمل
Related Articles
روڈا آپریشن، موہلنوال، متین گارڈن، رئیل اسٹیٹ کوٹ مول چند،بسم اللہ ہاؤسنگ سو سائٹی، طارق کالونی،الشمس بلاک بھلہ ڈسوال،عبد اللہ پارک رنگیاں جھنگیاں اور لاہور موٹروے سٹی سربمہر
6 دن ago
ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات
1 ہفتہ ago
*ایس پی اے ایل کا شہر بھر میں صفائی آپریشن،نماز جمعہ سے قبل صفائی آگاہی کے اعلانات کروائے گئے*
2 ہفتے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون میں گرینڈ آپریشن،درجنوں غیر قانونی کمرشل تعمیرات مسمار
2 ہفتے ago


