محکمہ سماجی بہبود سندھ کے وزیر میر طارق علی خان ٹالپر نے این جی اوز ہیلپ ڈیسک کا افتتاح کردیا

صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود، میر طارق علی تالپور نے این جی اوز ہیلپ ڈیسک کا افتتاح کر دیا۔ ہیلپ ڈیسک کے قیام کا مقصد غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کی رجسٹریشن، ان کے خلاف شکایات پر کارروائی اور درپیش مسائل کے حل کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ این جی اوز کی رجسٹریشن کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے، تاہم ایف اے ٹی ایف کی شرائط کے پیش نظر رجسٹریشن کے عمل کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ "صرف ان این جی اوز کو رجسٹر کیا جا رہا ہے جو میرٹ پر پورا اترتی ہیں اور مطلوبہ قانونی تقاضے پورے کرتی ہیں۔صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ این جی اوز کا مکمل ریکارڈ موجود ہے، لیکن ان کی مانیٹرنگ ناگزیر ہے۔ اس مقصد کے لیے محکمہ سماجی بہبود نے این جی اوز ہیلپ ڈیسک قائم کی ہے، جو شکایات کے ازالے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ سماجی بہبود کے تحت چلنے والے تمام ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹس میں مفت تعلیم دی جاتی ہے اور کسی بھی طالب علم سے فیس وصول نہیں کی جاتی۔ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ این جی اوز کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کی فلاحی تنظیموں کے خلاف کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یو ایس ایڈ کی فنڈنگ بند کی ہے جس کے باعث کچھ تنظیموں کو مشکلات کا سامنا ہوگا.

صوبائی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ سماجی بہبود عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام جاری رکھے گا اور این جی اوز کے معاملات میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button