کمشنر لاہور مریم خان نے لاہور شہر میں تیز بارش کے باعث نکاسیئ آب انتظامات جائزہ کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے فیروز پور روڈ قرطبہ چوک پر جاری نکاسی آب آپریشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا غفران احمد نے انتظامات بارے ان سپاٹ بریفنگ دی۔کمشنر لاہور مریم خان نے لاہور شہر میں تیز بارش کے باعث نکاسیئ آب کے لیے واسا، ضلعی انتظامیہ و متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور شہر کے 16مقامات سے بارش کو ریکارڈ کیا جارہا ہے، واسا انتظامیہ نکاسیئ آب کیلئے مشینری فعال اور ڈسپوزل سٹیشنز پر بیک اپ کو فعال رکھے، شہر کے تمام سورنگ مقامات پر کیمپس نکاسی آب کیلئے فعال رکھے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں اور مین روڈ ز سے منسلک ایریا میں ایمرجنسی ٹیمیں نکاسی آب کو ممکن بنائیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ واسا، ایل ڈی اے، ایم سی ایل، سی بی ڈی کی ٹیمیں اپنے اپنے ایریاز میں متحرک رہیں، انڈرپاسز میں نکاسیئ آب کیلئے مشینری فعال رکھی جائے، تمام ڈسپوزل سٹیشنز کو پوری گنجائش سے فعال رکھا جائے اور مزید زیادہ بارش کیصورت میں ایمرجنسی ٹیمیں فوری ردعمل دینے کیلئے تیار رہیں۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ اے سیز اپنی تحصیلوں کو نکاسیئ آب کے لیے مانیٹر کریں اور ضروت پر ردعمل دیں۔
Read Next
16 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون اور عزیز بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن،7 بڑی کمرشل تعمیرات مسمار
1 دن ago
*بلدیہ عظمٰی لاہور نے اگست میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشنز کا شیڈول جاری کر دیا*
2 دن ago
*بلدیہ عظمٰی لاہور کا مالی سال 2026-27 کیلئے 25 ارب 58 کروڑ 25 لاکھ روپے کا ٹیکس فری بجٹ منظور*
2 دن ago
شہر یار عارف خان سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی تعینات،چارج سنبھالتے ہی فیلڈ میں متحرک
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کے خلاف بڑا آپریشن،50 سیل کر دیئے گئے
Related Articles
ہربنس پورہ واقعے میں 11 افراد جاں بحق، اے سی شالیمار کو ہربنس پورہ حادثے کی تفصیلی انکوائری رپورٹ کی ہدایت
3 دن ago
ایم سی ایل شعبہ ریگولیشن کا نولکھا بازار میں کامیاب گرینڈ آپریشن کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار،7 دکانیں اسٹیٹ برانچ کے سپرد
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،دو مسمار،چھ سربمہر
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا عزیز بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،6 جزوی مسمار، دو سربمہر
4 دن ago


