کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے لاہور ڈویژن چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور سمیت پوری ڈویژن میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر کریک ڈاون کریں، اسسٹنٹ کمشنرز خود رات کو فیلڈ وزٹ کریں ون ڈش خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے۔ کمشنر لاہور نے صفائی و ستھرا پنجاب کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ و ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پٹرول پمپس، پبلک واش رومز صاف ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ عارضی کلیکشن پوائنٹس واضح کریں، ڈی سلٹنگ آپریشن بھرہور انداز میں مکمل کریں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ صفائی عملہ کی حاضری کو سختی سے چیک کیا جائے، رورل ایریاز میں صفائی شیڈول ہر ایریا میں آویزاں کریں، ضلعی ٹیمز ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنوائیں۔کمشنرلاہورڈویژن مریم خان کی زیر صدارت صفائی، ستھرا پنجاب، ون ڈش خلاف ورزی کارکردگی کا جائزہ لے حوالے سے ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاہور ڈویژن اضلاع کے ڈی سیز، ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی و دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحبدین نے اینٹی لٹرنگ مہم اور انفورسمنٹ پر جامع بریفنگ دی۔ ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں، دکانداروں، صنعتوں کو جامع صفائی آگاہی مہم میں شامل کرکے بھرپور مہم شروع کی جارہی ہے،صفائی انفورسمنٹ کیلئے مختص جگہوں کے علاوہ کوڑا پھینکنے پر باقاعدہ جرمانے بھی ہونگے، غیر اجازت شدہ جگہوں پر لٹرنگ اور کوڑے کو آگ لگانے پر جرمانے و سزائیں بھی ہونگی۔کمشنر لاہور نے ضلعی اور تحصیلی شہروں میں صفائی مشینری و افرادی وسائل دستیابی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی تمام شہروں میں ”باقاعدہ یکساں صفائی معیار“ ہدایات واضح ہیں، وزیراعلٰی پنجاب کی ترجیح شہریوں کو مکمل خدمات فراہمی ہے۔اجلاس میں ڈی سی لاہور سید موسٰی رضا، ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحبدین، ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر محمد اکبر، ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ، ڈی سی ننکانہ راو تسلیم اختر، ڈی سی قصور آصف رضا نے شرکت کی۔






