ایل ڈبلیو ایم سی کی گلبرگ ٹاؤن میں علامہ اقبال روڈ پر واشنگ ایکٹیویٹی، مارکیٹس، سکولز کے اطراف صفائی ستھرائی پر عملہ تعینات

ایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیمیں شہر بھر میں متحرک ہیں۔اینٹی سموگ ایکٹیویٹیز کے تحت مختلف عوامی مقامات اور اہم شاہراؤں پر مرحلہ وار واشنگ کا عمل جاری ہے۔فضائی آلودگی کے مضر اثرات میں کمی کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے گلبرگ ٹاؤن علامہ اقبال روڈ پر خصوصی صفائی آپریشن پر عملہ تعینات رہا۔ علامہ اقبال روڈ پر موجود سکولز،دکانوں اور مارکیٹ کے اطراف صبح سویرے واشنگ ایکٹیویٹی مکمل کی گئی۔ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز اور واشرز گاڑیوں نے روڈ سائیڈ پر جمی ہوئی مٹی صاف کرنے اور فٹ پاتھ کلیئر کرنے کیلئے مینوئل اور مکینیکل واشنگ میں حصہ لیا۔ مذید برآں سموگ سے بچاؤ کیلئے اہم شاہراہوں اور عوامی مقامات پر وقفے وقفے سے پانی کے چھڑکاؤ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت بخش ماحول فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے،اس مقصد کے حصول کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button