ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کا تحصیل راوی کا دورہ، صفائی، سیوریج اور ترقیاتی کاموں کے معیار کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی فلاح کے ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے میں سرگرم عمل ہے، جس کے تحت "لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام” اور "کلین لاہور مشن” پر کام کی رفتار کو بڑھا دیا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور اور اسسٹنٹ کمشنر راوی کے ہمراہ تحصیل راوی کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے میاں فاروق اعظم روڈ، قاضی پارک اور شاہدرہ ٹاؤن میں میونسپل سروسز اور لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ فیز ٹو کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کا باریکی سے جائزہ لیا۔ دورے کے دوران، اسسٹنٹ کمشنر، نیسپاک اور واسا کے حکام نے ڈی سی لاہور کو ایل ڈی پی فیز ٹو اور میونسپل سروسز کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی، جس کے بعد ڈی سی سید موسیٰ رضا نے صفائی، سیوریج اور ترقیاتی کاموں کے معیار کا جائزہ لیا۔ ڈی سی لاہور نے زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کیلئے آپس میں کوآرڈینیشن مزید بہتر بنائیں، اور یہ یقینی بنائیں کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ ٹائم لائن، مکمل شفافیت اور اعلیٰ معیار کے مطابق ہی مکمل کیے جائیں۔ ڈی سی لاہور نے خصوصی ہدایت کی کہ گلیوں اور شاہراہوں پر موجود تعمیراتی ملبہ اور کوڑا کرکٹ فوری طور پر صاف کروایا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی کے حکام کو نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے اور مین ہول کوورز کی موجودگی یقینی بنانے کی بھی سختی سے ہدایت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی کیلئے مسلسل کوشاں ہے، اور تمام ترقیاتی کام دیرپا اور مضبوط ہونے چاہئیں تاکہ طویل عرصہ عوام مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ صفائی ستھرائی اور ترقیاتی کاموں میں کسی بھی قسم کی غفلت برتنے والے افسران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اور لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے کام کی رفتار کو تیز کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

جواب دیں

Back to top button