لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا اجلاس،تیاریاں مکمل صوبہ بھر سے بلدیاتی نمائندگان پشاور پہنچنا شروع،ترجمان

پشاور(بلدیات ٹائمز) مقامی حکومتوں کے مسائل، حل طلب مسائل، عدالتی فیصلوں پر صوبائی حکومت کیطرف سے عمل درآمد نا کرنے، آئندہ لائحمہ عمل کے حوالے سے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کا مشاورتی اجلاس کل پیر کو پشاور میں صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا مئیر مردان حمایت اللہ مایار کی قیادت میں منقعد ہوگا۔ترجمان ایسوسی ایشن تحصیل چئیرمین سرائے نورنگ لکی مروت عزیز اللہ خان مروت کے مطابق مشاورتی اجلاس بہت اہم اجلاس ہوگا جس میں آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی مشاورت سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔کوارڈنیٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا انتظار خلیل کا اجلاس کے حوالے سے کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا سے اضلاع کی سطح پر نمائندگان کو دعوت دی ہے جو اس اہم مشاورتی اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے سامنے موجودہ مقامی حکومتوں کی تشویش کن صورتحال اور آئندہ لائحہ عمل پر بات کرینگے۔ انتظار خلیل کے مطابق خیبرپختونخوا کے مقامی حکومتوں کا نظام مکمل مفلوج ہیں۔پی ٹی آئی صوبائی حکومت کیوجہ سے اج بلدیاتی نمائندگان قانونی آئینی اختیارات، ترقیاتی فنڈز سمیت سابقہ اعزازیہ جات، سابقہ ویلج نیبر ہوڈ کونسلز دفاتر کرایہ تک سے محروم ہیں۔اجلاس میں شرکت کے لیے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے بلدیاتی نمائندگان، ممبران ایسوسی ایشن پشاور پنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button