وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے نہرو پارک اور کریم پارک کا دورہ کیا اور دونوں پارکس میں جاری ترقیاتی، بحالی اور تزئین و آرائش کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر انجینئرنگ پی ایچ اے سماویہ اور دیگر متعلقہ افسران نے صوبائی وزیر کو پارکس میں جاری بحالی اقدامات، ترقیاتی کاموں اور انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے ہدایت کی کہ انجینئرنگ ونگ جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار مزید تیز کرے، منصوبوں کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر قابل قبول نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تعمیراتی معیار اور پائیداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ پارکس میں شہریوں کے لیے بہتر، محفوظ اور معیاری تفریحی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ نہرو پارک اور کریم پارک کی اپ گریڈیشن سے علاقے میں گرین ایریا اور تفریحی سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی اور علاقہ مکینوں کو صحت مند و مثبت سرگرمیوں کے لیے بہتر ماحول میسر آئے گا۔ بلال یاسین نے پی ایچ اے حکام کو ہدایت کی کہ تمام پارکس میں جاری تعمیراتی اور تزئین و آرائش کے کاموں کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شہر کے تمام پارکس کی بحالی کا آغاز کیا جاچکا ہے۔ وزیر ہاؤسنگ نے واضح کیا کہ پارکس کی بحالی کے ساتھ بنیادی شہری سہولیات کی بہتری بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ کریم پارک میں زیر زمین واٹر ٹینک کی بدولت ملحقہ آبادیوں میں نکاسی آب کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہا کہ حکومت شہریوں کو بہتر ماحول، سرسبز مقامات اور معیاری تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔
Read Next
9 گھنٹے ago
نالہ لئی کی صفائی،تجاوزات کے خاتمے اور سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لئے جامع اقدامات کا فیصلہ
12 گھنٹے ago
*پھاٹا کے مالی سال 2025-26 کا جامع آڈٹ، خصوصی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم*
1 دن ago
وزیر اعلٰی صاف پانی پراجیکٹ، 30 نومبر تک راولپنڈی ڈویژن میں 706 فلٹریشن پلانٹس مکمل و فعال کرنے کا ہدف
1 دن ago
ڈڈوچہ ڈیم منصوبے کیلئے شفاف ٹینڈرنگ کا فیصلہ،36 ارب کے منصوبے سے راولپنڈی کو یومیہ 35 ملین گیلن صاف پانی فراہم ہوگا
3 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے واسا کے 6 اضلاع کیلئے نئی اور جدید مشینری روانہ کردی۔*
Related Articles
لاہور میں بسنت فیسٹیول سجانے کی تیاریاں تیز،بلال یاسین کی زیر صدارت بسنت کی تیاریوں بارے اہم اجلاس
3 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا داتا دربار اور بھاٹی چوک انڈر پاسز کے گرد ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ*
5 دن ago




