*صفائی یقینی بنانے کیلئے مختص جگہوں کے علاوہ کوڑا پھینکنے پر باقاعدہ جرمانے بھی ہونگے۔کمشنر لاہور*

کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے لاہور ڈویژن چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر رورل ایریا میں صفائی شیڈول آویزاں کریں اس پر فیڈبیک لیکر عملہ کی جوابدہی کریں، انہوں نے کہا کہ لاہور اور تمام اضلاع میں نالوں کے ڈی سلٹنگ آپریشن کو جاری رکھا جائے روزانہ جائزہ ہوگا، نالوں کے گرد کنٹینرز رکھیں نالوں میں کوڑا پھینکنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کیجائے، نالوں پر واضح بورڈز آویزاں کریں کوڑا پھینکنے پر انتباہی/سزا نوٹس لکھیں۔ کمشنرلاہور نے کہا کہ لاہور سمیت ڈویژن میں مین پٹرول پمپس پر ایکزیکٹو پبلک واش رومز کو فعال کرایا جائے، پیچ ہولز کی مرمت بحالی کو یقینی بناکر مستقل فیچر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز حکومت پنجاب کے کے پی آئیز کے ہر پوائنٹ پر خود فعال ردعمل دیں،کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صفائی ستھرائی، مین ہولز کور، پٹرول پمپس پبلک واش رومز و دیگر میونسپل سروسز کی فراہمی پر ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی وزیراعلیٰ وژن اہداف پر تفصیلا بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے کل مین ہولز تعداد اور ہر مین ہول کورڈ کے سرٹیفکیٹس طلب کرلئے۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی تمام شہروں میں ”باقاعدہ یکساں صفائی معیار“ ہدایات واضح ہیں، صفائی یقینی بنانے کیلئے مختص جگہوں کے علاوہ کوڑا پھینکنے پر باقاعدہ جرمانے بھی ہونگے، غیر اجازت شدہ جگہوں پر لٹرنگ،کوڑے کو آگ لگانے پر قانون کیمطابق جرمانے و سزائیں بھی ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں، دکانداروں، صنعتوں کو صفائی آگاہی و صفائی قوانین سے بھرپور طریقے سے متعارف کرایا جائے، لاہور سمیت ڈویژن کے ہر شہر میں سٹریٹ لائٹس و شہری خدمات فراہمی کو ایک ہی معیار پر جانچا جارہا ہے۔ وزیراعلی پنجاب کی ترجیح شہریوں کو مکمل خدمات فراہمی ہے۔اجلاس میں ڈی سی لاہور سید موسٰی رضا، ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر محمد اکبر، ایڈیشنل کمشنر محمد ارشد بھٹی، ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ، ڈی سی ننکانہ راو تسلیم اختر، ڈی سی قصور آصف رضا نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button